ایلون مسک ایکس سے ’بلاک‘ کرنے کا فیچر ہٹانے کا اعلان

24eleomusckblocfeature.jpg

ٹوئٹر پر بلاک کرنے کا آپشن کسی کو نہ بھایا، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا، ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے پلیٹ فارم سے بلاک کرنے کا آپشن ہمیشہ کیلیے ہٹانے کا اعلان کر دیا۔

ایکس پر کئی سالوں سے صارفین اس فیچر کا استعمال کر رہے ہیں تاہم اب ایلون مسک نے ایک اور متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ سہولت بھی ختم کی جا رہی ہے تاہم ڈائریکٹ میسج کے دوران یہ فیچر اپنی اصل حالت میں موجود رہے گا۔

ایلون مسک کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر کے سابقہ سی ای اہ جیک ڈورسی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاک کے بجائے صرف میوٹ کا آپشن ہونا چاہیے۔

جون میں ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے کسی کو بلاک کرنے والا آپشن بالکل بھی پسند نہیں ہے، پیسے دے کر بلیو ٹِک خریدنے والے صارفین کو بلاک کرنا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1692558414105186796
فیچر ہٹانے کے ممکنہ اثرات کیا ہوں گے،صارفین کو پلیٹ فارم پر ایسے افراد سے بھی نمٹنا پڑے گا جنہیں وہ نہیں جانتے یا پھر جواب نہیں دینا چاہتے،ایکس پر صارفیں کو غیر ضروری طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ آئے گا،صارفین کو بہت سارے فضول یا ناپسندیدہ پیغامات موصول ہو سکتے ہیں جو انہیں طرح طرح کی مشکل میں ڈالیں گے۔


بلاک فیچر اس لیے دیا جاتا ہے کہ استعمال کنندگان غیر ضروری لوگوں سے رابطے منقطع رکھ سکیں مگر اب ہو سکتا ہے کہ ان کی پرائویسی زیادہ متاثر ہو،فیچر کے خاتمے پر صارفین ایکس پر عدم تحفظ کا شکار ہوں گے اور نتیجتاً اس سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔