ایل پی جی صارفین کیلئے بری خبر،گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

10lpgpriceinrease.jpg

مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام کو ایک اور جھٹکاِ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل پی جی کی قیمت 207 روپے سے بڑھا کر 234 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 319 روپے اور کمرشل سلنڈر 1226 روپے مہنگا ہوگیا، گھریلو سلنڈر 2759 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 10613 روپے ہوگئی۔

ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 2 سال میں 160 فیصد تک اضافہ ہوا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Why isn't PTI government passing on the contract price of PMLN to good Pakistani at least PMLN supporters?