ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے ساتھ انتخابی اتحاد کریں گے، بشیر میمن

5f7c4c874c927-1.jpg


مسلم لیگ سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران ایم کیو ایم اور جے یوآئی سے اتحاد کریں گے۔

مسلم لیگ سندھ استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ بشیر میمن نے سندھ کے علاقے مٹیاری میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، نہال ہاشمی اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے انتخابی اتحاد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں پورے ضلع سے عہدیدارن کو بلایا گیا تھا، سندھ کی پانچ ڈویژنز سے بڑی تعداد میں لوگ آئے،پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ21 اکتوبر کو پتا چل جائے گا کونسی جماعت سب سے زیادہ مقبول ہے،سندھ سے کارکنان اپنے قائد کے استقبال کیلئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے ہر شہر اور قصبے سے لوگ میاں نواز شریف کی حمایت کرتے ہیں، آ ج کارکنان کو جوش و جذبہ قابل تحسین تھا، میں نے اتنا جوش و جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، انشااللہ ہم سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔

ن لیگی رہنما نہال ہاشمی نے سندھ میں پہلے بھی حکومت بنائی تھی اب بھی بنائیں گے، قائد میاں نواز شریف ہمیشہ ملک وقوم کا سوچتے ہیں، بشیر میمن کا ماضی شاندار تھا وہ ایک ایماندار شخص ہیں۔