اینکر عمران ریاض چکوال مقدمے میں بری، مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا

imraz-riaz-khan-bri-court.jpg


اینکر پرسن اور وی لاگر عمران ریاض خان کو عدالت نے چکوال میں درج ہونے والے مقدمے میں بری کر دیا، مدعی مقدمہ نے عدالت میں پیش ہو کر بیان حلفی جمع کرایا اور مقدمہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران ریاض کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمات درج کرائے گئے تھے جن کے نتیجے میں ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی تھی تاہم اب چکوال شہر میں ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کے مدعی نے بیان حلفی جمع کراتے ہوئے اپنا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔


مقدمہ واپس لینے کیلئے بیان حلفی جمع کرانے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی اور عمران ریاض کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1547082647054258177
اس حوالے سے صحافی مغیث علی نے بھی تصدیق کی کہ عمران ریاض خان کے خلاف درج مقدمہ واپس ہو گیا ہے کیونکہ مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1547082822975905792
دوسری جانب صحافی و وی لاگر صدیق جان نے بھی اسی متعلق ٹوئٹ شیئر کیے جن میں کہا کہ یہ بڑی پیشرفت ہے کہ عمران ریاض کے خلاف مقدمے کا مدعی مجسٹریٹ رانا آصف کی عدالت میں پیش ہوا ہے اور اس نے بیان حلفی جمع کراتے ہوئے اپنا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ ادھر وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1547087068949782528
ساتھ ہی عمران ریاض کی بریت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جب کہ جسٹس علی باقر نجفی کے حکم پر عمران ریاض کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔
 
Last edited:

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
What is this bulls***.If the case has been withdrawn it means it was a fake case.Welcome to baba a republic of Pakistan.
 

Meme

Minister (2k+ posts)
Very interesting....
مقدمہ واپس لے لیا، کیا ڈیل ہو گئی ہے؟
 

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
Phutwari like Raja Raiwind, meme, siberte barey phudak rahey thay Bajway ki danday par jab Imran riaz ko arrest kiya tha
 

LNG

Politcal Worker (100+ posts)
Very interesting....
مقدمہ واپس لے لیا، کیا ڈیل ہو گئی ہے؟
مارو کم گھسیٹو زیادہ
ببل گم انقلابیوں کو سدھانے کیلئے مالکوں نے یہی فیصلہ کیا تھا

لوگ جسے گیلا تیتر سمجھتے رہے وہ سوکھا گیدڑ نکلا

سافٹ وئیر، اپ ڈیٹڈ
مشن اکامپلشڈ