ایک ماہ میں روزگار کیلئے پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
ایک ماہ کے دوران روزگار اور ملکی معاشی حالات سے تنگ آکر پاکستان چھوڑنے کر بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین معاشی و سیاسی بحران کا شکار ہے، اس صورتحال میں روزگار، ذریعہ معاش اور بہتر زندگی کی تلاش میں ملک چھوڑ کر دیار غیر جانے والے افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نےاس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک ماہ کے دوران 90 ہزار سے زائد پاکستانی نوکریوں کی تلاش میں بیرون ملک چلے گئے ہیں، رواں سال کے 8 ماہ میں بیرون ملک جانے والے افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ40ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
2015 کےبعد بیرون ملک جانےوالوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ 2022 میں دیکھا گیا ہے، 2015 میں مجموعی طور پر 9 لاکھ50 ہزار کے قریب تھی ، سال 2022 میں 8 لاکھ30 ہزار پاکستانی بیرون چلے گئے تھے۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ افراد کا بیرون ملک جانا ملک کی معیشت کیلئے بہتر ی کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے۔
رپورٹ کےمطابق جتنے افراد بیرون ملک جائیں گے ملک میں آنے والی ترسیلات میں اتنا ہی اضافہ ہوگا ، ملک میں باہر سے جتنے ڈالرز بھیجے جائیں گے ، ڈالر کی قدر اور قلت میں کمی ہوگی اور روپے کی قدر میں بہتری آئے گی جس سے ملک میں معاشی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pakistani left cn.jpg