باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا:شیخ رشید

sheikh-rasheed-bap-ka-bap.jpg


غریب معاشی اور امپورٹڈ حکومت سیاسی طورپرمرجائے گی، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر شدید تنقید کردی،ملک معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اورسیاستدان ٹی و ی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جون کا مہینہ سیاسی طورپر فیصلہ کن ہوگا یا غریب معاشی طورپرمرجائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طورپرمرجائے گی۔قوم خود سڑکوں پرآئے گی اورموجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں پٹرول 60 روپے فی لیٹر بڑھ گیا اوربجلی کی قیمت 8 روپے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجسنی موڈیزنے ہماری ریٹنگ منفی کردی ہے اورزرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1532588166716264451
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔ ملک میں 16 پاورپلانٹ بند اور16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اورلوگ گرمی سے مررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثناءاللہ نے ملک میں بدمعاشی مچا رکھی ہے،راناء ثناء اللہ نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا لیکن یاد رکھیں کہ حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔


چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہے، اپنے دفتر نہیں گیا، عمران خان نے پورے 3 سال میں جتنے غیر ملکی دورے نہیں کیے ان لوگوں نے دو مہینے میں کر لیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی فرد کے خلاف ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، باپ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا یہ کیا ہو گیا ہے، اب عمران خان سڑکوں پر ہو گا اور پوری قوم اس کا ساتھ دے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 تاریخ کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کرلے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیوایم کو مبارک ہو مئیراورگورنران کے لگ گئے اوردفاتربھی مل گئے۔ باپ بھی اپنا حقیقی سیاسی باپ ڈھونڈ رہی ہے۔
 

punjab

Councller (250+ posts)
Not a big Fan of Sheikh Rasheed but yesterday he destroyed Nadeem Malik and he deserves applaud for that.
 

abidbutt

Senator (1k+ posts)
WRONG, SHAIKH SAHIB, THE REAL BAAP OF THIS SYSTEM HAS AIMED AT BRINING SUCH A SITUATION AND SO HE IS HAPPY OVER IT AND TRYING TO EXPEDITE.
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس سارے فساد کی جڑ باجوہ اور اس کے پالتو چار پانچ پنجابی جنرل مافیا ہے