بجلی صارفین کو ریلیف مذاق ہے،شہباز کو کوئی پھوٹی کوڑی نہیں دے رہا:شیخ رشید

sheikh-rasheed-and-shehbaz-ss.jpg


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ شہباز حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کیلیے تیار نہیں، اسلامی ملک فوج کی وجہ سےامداد دے رہے ہیں،سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کوبھی لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر، ن اور ش کی سیاست کو دفن کردے گی،ن لیگی لیڈر خود کہہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی،ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1563032479422087173
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کو دیئے گئے ریلیف پر تقنید کردی،ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بجلی کے 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، آئی ایم ایف ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1563032481712214016
وزیر اعظم نے بجلی صارفین کی شکایات دورکرنے کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسو یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں اعلان کردہ ریلیف کو چوبیس گھنٹے میں شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، صارفین کے بلز کی رقم کو کم کیا جائےگا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا اسٹاف چوبیس گھنٹےکام کرے گا۔ تمام اسٹاف کی چھٹیاں ختم کردی گئیں ۔ بینکس چھٹی کے دن بھی کھلے رہیں گے۔