برنس کمیونٹی کو سیاسی حالات نے مایوس کردیا : گیلپ سروے

gallup-pakistan-business-dn.jpg


پاکستان کی سیاسی صورتحال نے جہاں عوام کو مایوس کردیا، وہیں یہاں کے کاروباری حضرات بھی ان حالات سے مایوس ہوچکے ہیں، گیلپ سروے نے مایوسی کا شکار برنس کمیونٹی پر ایک سروے کیا۔

گیلپ سروے میں کہا گیا کہ سیاسی حالات کے باعث بزنس کمیونٹی انتہائی حد تک مایوسی کا شکار ہے، 65فیصد کاروباری اداروں کو بدترین حالات کی صورتحال ہے۔

سروے کے مطابق 12فیصد شرکآ کا کہنا ہے کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، 81فیصد کاروباری افراد اب اس بات پر یقین نہیں رکھتے ہیں کہ پاکستان کا عدالتی نظام منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور بد عنوانی سے پاک ہے۔

گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال اعجاز گیلانی نے بتایا کہ گیلپ بزنس کانفیڈنس رپورٹ 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں کاروباری حالات کے حوالے سے ایک تاریک تصویر سامنے آئی ہے گیلپ پاکستان نے 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے گیلپ بزنس کانفیڈنس انڈیکس کے تنائج جاری ہیں۔

بزنس کانفیڈنس انڈیکس کے تینوں اسٹرینڈز2022کے دوران منفی رجحان کوظاہر کرتے ہیں،مستقبل میں بھی کاروباری حالات کے حوالے سے اعتماد میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔

گیلپ پاکستان کے بزنس انڈیکس کی تاریخ میں اعتماد کی یہ شرح سب سے کم ہے، سروے کے نتائج کے مطابق 2022کی پہلی سہ ماہی کے 32فیصد کے مقابلے میں چوتھی سہ ماہی میں کاروباری افراد کا اعتماد منفی 31فیصد رہا۔

کووڈ19میں اضافے کے بعد کاروباری اداروں نے 2021-22کے درمیان زیادہ اعتماد کااظہار شروع کیا تھا، 2022کے آغاز میں اعتماد کی شرح میں اضافہ ہوا لیکن یہ شرح اس سال کے اختتام میں کم ہوگئی۔

موجودہ کاروباری حالات کے اسکور میں 63فیصد کمی کی اہم وجہ مسلسل سیاسی عدم استحکام ہوسکتا ہے،سروے کے نتائج کے مطابق 65فیصد کاروباری اداروں کے مطابق انھیں بدترین حالات کا سامنا ہے۔

اپنے کاروباری حالات کو بہت خراب سمجھنے والے کاروبار ی اداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور اس سال گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کے نیٹ اسکور میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے

صنعتی مشینری سے تعلق رکھنے والے کاروباری ادارے باقی تمام کاروباری اداروں کی نسبت بہترین کام کر رہے ہیں، ان میں اچھے حالات کا ظہار کرنے کی شرح 75فیصد پائی گئی۔

کپڑے اور گارمنٹس کی دکانوں کے مالکان کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان میں سے 81فیصدنے خراب کاروبار ی حالات دو چار ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ تو چند دن پہلے حلوہ خور تاجروں نے فرمائشی پریس کانفرنس کی تھی کہ وہ بہت خوش ہیں اور یہ کہ وہ فوج کیساتھ کھڑی ہے وغیرہ وغیرہ