بل جلانے سے بجلی سستی نہیں بلکہ اندھیرا ہو گا: نگران وزیر اطلاعات

murtaza-sulangi-imf-bills-pakistan.jpg

ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے، گلی گلی شہر شہر عوام بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاملے پر پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم پر تشدد حملے اور سرکاری عملوں کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے،نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ صرف احتجاج، بل جلانے اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا بجلی کے بل ادا نہ کیے تو اکثر لوگوں کے لیے اندھیرا ہو گا، فہم فراست، سمجھ بوجھ اور بہتر حکومتی اقدامات سے ہی یہ مسائل حل ہوں گے،پرامن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن پرتشدد حملے اور سرکاری عملے پر حملے اس حق میں شامل نہیں ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1696598028520657164
اس سے پہلے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کابینہ اجلاس میں آج کچھ تجاویز زیر غور آئیں جن میں سے کچھ پر فیصلے کیے ہیں۔ تاہم کچھ فیصلے ایسے ہیں جن پر عملدرآمد کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کو اعتماد میں لینا ضروری ہے،

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں، پرائمری سرپلس اور سرکلر ڈیٹ کو دیکھ کر کچھ فیصلے کرنا ہوں گے۔ چند گھنٹے میں آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر بجلی بلز سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر ڈجکوٹ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی،پولیس حکام کے مطابق ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاج ہورہا ہے لیکن ریلیف کے منتظر عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے،تاجروں نے 31 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے 2 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کا اعلان کردیا۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

زرداری کے اس میٹ سپلائیر نے اب اپنی حثیت اور اوقات سے بڑی بڑی باتیں کرنا شروع کر دی ہیں
 
bahmad

Minister (2k+ posts)

Country k andheerye inn KO hell ma beijh KR hi khtaam houin gy
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
2 MONTH KAY LIEY AGER AWAAM SAMJH LAY KEH WO JUNGLE MEIN AA GAI HAY YAANI, BIJLI KAY METER CUT JAANE DE TO 2 MONTH MEIN HAKOMAT AWAAM KAY QADMO MEIN GIR JAY GI,