بل گیٹس نے احساس پروگرام کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قراردے دیا

14bllgatesehsasstateoftheart.jpg

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے "احساس پروگرام" کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قراردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج صبح سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بل گیٹس کو احساس کے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے پروگراموں پر بریفنگ دی۔

https://twitter.com/x/status/1494283549129773058
انہوں نے مزید کہا کہ بل گیٹس نے احساس میں ڈیٹا، ٹیکنالوجی اور شففایت کی مرکزی حیثیت کی بھرپور پذیرائی کی اور احساس پروگرام کو سٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1494305168929787912
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بل گیٹس کو پاکستان کا دورہ کرنے اور ان کی سپورٹ اور احساس پروگرام کو "ایک جدید ترین پروگرام" قرار دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پہلی بار پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا، اس دوران بل گیٹس نے متعدد اداروں کا دورہ کیا اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم قیادت سے ملاقات کی، بل گیٹس کو ایک تقریب میں اعزازی طور پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا، وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا ء بھی تقریب میں شریک تھے۔
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

بل گیٹس کو پاکستان مدعو کرنے کا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا لیکن بل گیٹس نوازشریف کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان نہ آ سکے۔ لنڈے کا ارسطو