بچپن اور شوبز میں جنسی ہراساں کیا گیا،اداکارہ عائشہ عمر

13ayeshaomar.jpg

مشہور اداکار و ماڈل عائشہ عمر نے ایک بار پھر اپنی زندگی میں مختلف مواقع پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے پر گفتگو کی ہے اور بتایا ہے کہ انہیں نہ صرف بچپن میں بلکہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد بھی جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیوچیا میگزین کو اپنے تازہ ترین انٹرویو میں عائشہ عمر نے اپنی زندگی میں محرومیوں اور مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 2 سال تھی جب ان کے والد انتقال کرگئے تھے اور تب ان کی والدہ نے ان کی پرورش کی، حالات اتنے خراب تھے کہ تعلیم کیلئے وسائل نہیں تھے مگر اس دور میں لاہور گرائمر اسکول میں اسکالر شپ مل گئی جس کی بدولت انہوں نے تعلیم جاری رکھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے بعد کالج میں بھی اسکالر شپ ملا ، نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کی جانب سے بھی اسکالر شپ ملا، انہوں نے کہا کہ اسکول کے زمانے سے ہی میں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنا شروع کردیا تھا اس سے تھوڑی بہت کمائی ہوجاتی تھی جس سے مالی مشکلات کسی حد تک کم ہوجاتی تھیں اور اس طرح میں اپنی والدہ کی بھی مالی مدد کرنے لگی تھی۔


عائشہ عمر نے بتایا کہ اس وقت سے آج تک وہ اپنا، اپنی والدہ اور چھوٹے بھائیوں کے اخراجات اٹھاتی ہیں، ایک طرح سے وہ اکیلی تین گھر چلارہی ہیں، ایک اپنی والدہ کا جو لاہور میں رہتی ہیں ، کراچی میں اداکارہ خود مقیم ہیں اور چھوٹے بھائی بیرون ملک میں زیر تعلیم ہیں ان کے اخراجات بھی عائشہ عمر ہی برداشت کرتی ہیں۔

ادکارہ نے بتایا کہ میں نے بہت سی محرومیوں کے ساتھ بچپن گزارا ہے اور بہت سی مشکلات برداشت کیں، بچپن میں ہماری پڑوسن کے ملازم نے میرے ساتھ نامناسب حرکت کی ، بچپن سے شروع ہونےو الا جنسی ہراسانی کا یہ سلسلہ شوبز میں بھی جاری رہا، یہاں بھی کافی عرصے تک میں بڑی عمر اور طاقتور مردوں کے ہاتھوں جنسی طور پر ہراساں ہوتی رہی ہوں۔
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
o behaya... tujhe kya umrah karwate.... couch casting shuru hoti hai jinsi harrasment se... roll chahiye to kai logon ka bister garm karna hoga... iss men heyrat kaisi