بھارتی میزبان پروگرام میں مہمانوں سے بےخبر،بڑی غلطی کرکے اپنا مذاق بنوالیا

1057767_2405012_taya_updates.jpg


بھارت میں صرف جمہوریت اور حکومت ہی نہیں بلکہ اس ملک کی صحافت کا بھی ستیاناس ہو چکا ہے، ٹی وی میزبان راہول شیو شنکر نامی صحافی نے پروگرام میں 2 غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا اور ان سے روس اور یوکرین کے معاملے پر بحث کرنے لگا۔

پروگرام میں چلتے چلتے اینکر موصوف کا کسی بات پر پارہ ہائی ہو گیا اور مہمان ڈینیل مکیڈم جو کہ پال انسٹی ٹیوں کے ہیڈ ہیں ان پر گلا پھاڑ پھاڑ کر چیخنے لگا، راہول شیو شنکر مہمان کا نام لے لے کر اسے ٹوکتا اور اسے بات کرنے کا موقع بھی نہ دیتا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر 2 منٹ تک جس پر گرمی نکال رہا تھا اس بیچارے مہمان نے تو ابھی ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا تھا۔ جس پر ڈینیل مکیڈم جو کہ ایک دوسرا مہمان تھا اس نے اپنی صفائی پیش کی اور اینکر کو کہا کہ وہ اس پر کیوں چیخ رہا ہے اس بیچارے نے تو ابھی تک ایک حرف بھی اپنے منہ سے نہیں نکالا۔

https://twitter.com/x/status/1499335235238076425
دراصل راہول شیو شنکر جو کہ ٹی وی پر صحافت اور فصاحت و بلاغت کا چیمپئن بن رہا تھا وہ اپنے مہمانوں کے ناموں سے ہی لاعلم تھا اور کسی کا نام لیکر کسی دوسرے کو ڈانٹتا رہا جبکہ جس کا نام لے رہا تھا اس بیچارے نے تو کچھ بولا ہی نہیں تھا۔

اینکر نے بات بوہڈن نہائیلو سے کرنی تھی جو کہ یوکرین کے کیو پوسٹ نامی اخبار کا چیف ایڈیٹر تھا تاہم وہ ڈینیل مکیڈم کو ڈانٹ ڈپٹ کرتا رہا جس پر وہ مہمان سیخ پا ہو گیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس پر ہنسی کا تاثر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1499378638394998793
اس پر جویریہ نامی صارف نے کہا کہ جب ارنب گوسوامی نے سرینا ہوٹل کے پانچویں فلور کا دعویٰ کیا تھا تب مجھے لگا تھا کہ اب اس سے برا بھارتی صحافی کیا کر سکتے ہیں مگر آپ اسے دیکھیں۔

https://twitter.com/x/status/1499335235238076425
روہنی سنگھ نے کہا کہ اس سے مضحکہ خیز اور کیا ہو سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1499332616499052546
سٹینلی پگنل نے کہا کہ یہ تو کمال ہے جب تک پتہ نہیں چلا کہ غلطی کیا تھی تب تک کسی بات کی سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی۔ انہوں نے چینل اور بھارتی صحافت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا چھچھورپن صرف بھارتی نیوز چینلوں پر ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1499335147421945858
پاکستانی نژاد برطانوی صحافی احتشام الحق نے کہا کہ وہ اس پروگرام کی پوری ٹیم کو ملنا چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1499373151356137474
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اکثر موتر اور وسکی کا کاک ٹیل پینے کے بعد بندے کی یہی صورتحال ہوجاتی ہے کہ وہ اپنے ہی بلواے گئے مہمانوں کا سالا بننے کی کوشش میں بہن سے چھتر کھا لیتا ہے
خلاصہ پوسٹ: غلط بندے کی بجاے اصل پر بھی بھونکتا ہو تب بھی اس کتی چیکے کا کوی جواز نہیں جو انڈین شوز کا خاص سٹائل سمجھا جاتا ہے۔ بعض پاکستانی شوز میں بھی نقل کی جانے لگی ہے اس سے بچنا چاہئے