بھارت میں جنرل بپن راوت کی موت پر بات کیوں نہیں ہو رہی؟ڈاکٹر شاہد کا انکشاف

11shahidrawat.jpg

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے جنرل بپن راوت کی موت کی وجہ کے علاوہ آج بھارت میں ہر پہلو پر بات ہورہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام" لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود" میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ آج بھارت میں کیا ڈسکشن ہورہی ہے؟ آج وہاں باتیں ہورہی ہیں کہ جنرل بپن راوت کے بعد فوج کی شکل کیا ہوگی، جنرل بپن کی جگہ کون لے گا، نیا آرمی کا سربراہ جنرل بپن راوت کے مشن کو آگے بڑھائے گا ؟

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جنرل بپن اور ان کے ساتھ جاں بحق ہونے والے آرمی کے لوگوں کی خدمات، ان کے گھر والوں سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے ، ساری باتیں ہورہی ہیں مگر کوئی یہ بات نہیں کررہا کہ جنرل بپن کو مارا کیسے گیا؟

https://twitter.com/x/status/1470424177521877002
سینئر تجزیہ کا رنے کہا اس وقت بھارت میں جو واحد بات ڈسکس نہیں ہورہی وہ یہی ہے کہ جنرل بپن راوت کو مارا کیسے گیا، میں نے پہلے دن یہ بتادیا تھا کہ یہ ایک اندرونی کام تھا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جنرل بپن راوت کی موت کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول اور دیگر حکومتی لوگوں نے اپنی سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کردیا ہے، اس وقت ہر ملک کے سربراہ اور دیگر اہم شخصیات کو اپنی سیکیورٹی بڑھانی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اور یہ سیکیورٹی صرف گارڈز کی صورت میں نہیں ہونی چاہیے ،یہ سائبر اور الیکٹرانک وار فیئر کا زمانہ ہے تو اس حساب سے ہر اہم شخصیت کو اپنی سیکیورٹی کا انتظام کرنا چاہیے، کیونکہ آج کل وہی کام ہورہا ہے کہ" قتل کرو لیکن ایسے کہ حادثہ لگے"۔ آج کے دور میں ایسے وائرس بھی آنے شروع ہو گئے ہیں موبائل فون کو ہیک نہیں کرتے بلکہ ان سے موبائل کو بلاسٹ کیا جاسکتا ہے اور ایسا ہو رہا ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
اب یہ سائکو بپن کہ پیچھے پڑ گیا ہے
سر جی' ہم ہی جاہل ہیں، جو بھارتی جنرل کے "عالمی" مسئلے کو نہ سمجھتے ہیں، اور نہ ہی ڈسکس کرتے ہیں،،،ڈاکٹر قیامت ایک عالمی پائے کا صحافی ہے، اور اُسے عالمی سیاست میں اپنا کردار نبھانا ہے
?
 

stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
Theory aside, Dr. Sahib's question is right that why is the accident not being discussed! Otherwise, indian media goes bonkers to get ratings!!