بھارت میں نجی طور پر تیار کردہ راکٹ کا کامیاب تجربہ

india-rocket-privately-t.jpg


بھارت کا اقدام، نجی طور پر تیار کردہ راکٹ کا کامیاب تجربہ

بھارت کی نجی کمپنی نے نجی سطح پر تیار کردہ راکٹ کا کامیاب تجربہ کرڈالا،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرزکے مطابق بھارت نے ایک نجی کمپنی اسکائی روٹ کے ذریعے وکرم ایس راکٹ کا پہلی بار کامیابی سے تجربہ کیا ہے،جس کو بھارتی تجارتی خلائی صنعت میں اہم پیش رفت کہا جارہاہے۔

روئٹرز کے مطابق مطابق 545 کلو وزنی راکٹ کو چنئی کے قریب بھارتی خلائی ایجنسی کی لانچنگ سائٹ سے روانہ کیا گیا جس نے 89.5 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی،اسکائی روٹ ٹیم نے اپنی پہلی لانچنگ کے لیے 80 کلومیٹر کا ہدف مقرر کیا تھا۔


نجی کمپنی کے مطابق راکٹ آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تک اڑان بھرنے اور 83 کلوگرام وزنی مادہ کو 100 کلومیٹر کی بلندی تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،راکٹ پرواز کے تقریباً 5 منٹ بعد خلیج بنگال میں جا گرا۔

بھارتی سرکاری ایجنسی کے سربراہ اور نجی شعبے کی خلائی سرگرمیوں کو مربوط کرنے والے افسر پون گوینکا نے کہا کہ
مشن پرامبھ نے کہا کامیاب تجربے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔

اسکائی روٹ ایرواسپیس نامی خلائی کمپنی بھارتی شہری پون چندنا اور بھرتھ ڈاکا نے شروع کی تھی جس نے چھوٹے سیٹلائٹس لانچ کرنے کے لیے موجودہ پلیٹ فارمز کے مقابلے میں ترقیاتی لاگت میں 90 فیصد تک کمی کا ہدف رکھا ہے۔

کمپنی آئندہ سال شروع ہونے والے سیٹلائٹس کی فراہمی کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی رہے،پون چندنا نے کہا کہ جدت اور کارکردگی کا تخمینہ صنعت کے لیے دو اہم محرکات ہونے چاہئیں، تاہم کارکردگی کا تخمینہ پہلے ہی حاصل کیا گیا ہے اور اب ہمیں جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنا ہے۔

بھارتی حکومت اپنے سرکاری خلائی پروگرام کی تکمیل کے لیے ایک نجی خلائی صنعت تیار کرنے پر زور دے رہی ہے۔
اسکائی روٹ کے راکٹس کا نام بھارتی ماہر طبیعیات اور ماہر فلکیات وکرم سارا بھائی کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں بھارتی خلائی پروگرام کا بانی سمجھا جاتا ہے۔

اسکائی روٹ کی بنیاد 2018 میں رکھی گئی تھی جو کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزین کے لانچ اور تجربات کی سہولیات کو استعمال کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا خلائی ادارہ تھا۔

کمپنی کے مطابق اس پر اب تک 5.26 ارب خرچ ہو چکے ہیں جبکہ اس میں 200 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں جہاں 100 سے زائد ملازمین راکٹ لانچ کرنے کے منصوبوں پر مصروف ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Qudsi

Minister (2k+ posts)
i always wish soemthign for pakistan for last 15 years, GHQ will be worried it might strikke it ? ? ? ? ?
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
In Pakistan, even if you talk the idea of such thing, you will be a security risk, because there is only one "Thekaydaar" of any such venture, who is, in service or after retiring, allowed to run such shows and fool public to get more budget money.