بھارت میں کانگریس کے سوشل میڈیا سربراہ کو گرفتارکرلیا گیا

arun-reddy111g.jpg


بھارت میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سوشل میڈیا سربراہ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پروائرل ویڈیو میں ردوبدل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ ارون ریڈی کو جمعہ کی شب ایک ویڈیو میں ردوبدل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، اس ویڈیو میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ایک انتخابی جلسے کے دوران غریبوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کیلئے بنائی گئیں مثبت پالیسیوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واقعہ کے حوالے سے نئی دہلی کے پولیس کمشنر ہمنت تیواڑی کا کہنا ہے کہ ارون ریڈی کو گزشتہ امیت شاہ کے حوالے سے اک ویڈیو میں ردوبدل کرنے کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا اور عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا، اس وقت ارون ریڈیو پولیس حراست میں ہیں، پولیس نے ارون ریڈی کی تمام الیکٹرانک ڈیوائسز بھی اپنے قبضے میں لے کر فارنزک کیلئے بھجوادی ہیں۔

واقعہ کے حوالے سے اپوزیشن جماعت کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے ارون ریڈی کی گرفتاری کی تصدیق کی اور الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ویڈیو کے ردوبدل میں ملوث نہیں ہیں، پارٹی ان کی مدد کررہی ہے۔