بیٹے کی پیدائش کیلئے جعلی پیرکے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی

7jaalioeerkeel.jpg

پشاور میں جہالت کی انتہا ، جعلی عامل کے کہنے پر حاملہ خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، شوہر کی جانب سے خاتون پر اولاد نرینہ کے لئے کافی دباوَ تھا ، اولاد نرینہ کے حصول کے لئے جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی۔

خاتون کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی سرجری کرکے کیل کو نکال دیا گیا ہے۔

خاتون کی سرجری کرنے والے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر کا کہنا تھا کہ خاتون حاملہ ہے، سرپرکیل ٹھوکے جانے کی وجہ سے سر پر گہری چوٹ تھی، خاتون نے بتایا بیٹےکی خواہش پر پیرصاحب نے سرپرکیل ٹھوکنےکا کہا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1491035853166051334
دوسری جانب خیبرپخنتونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کے سرمیں کیل ٹھوکنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
پیر سے پہلے اس عورت کے شوہر کو لتر ماریں جائیں. پاکستان میں شوہر یا سسرال والوں کی جانب سے بیٹے کا مطالبہ کرنا قابل تعزیر جرم ہونا چاہئے
 
ranaji

President (40k+ posts)
اب ایک کیل اس جعلی پیر کے سر میں ٹھونکنے کی ضرورت ہے
 
Everus

Senator (1k+ posts)
پیر سے پہلے اس عورت کے شوہر کو لتر ماریں جائیں. پاکستان میں شوہر یا سسرال والوں کی جانب سے بیٹے کا مطالبہ کرنا قابل تعزیر جرم ہونا چاہئے
لتر بھی ماریں
لیکن
پاکستانی معاشرے میں اس سلسلے میں شعور عام کرنے کی اشد ضرورت ہے
عوامی اور حکومتی لیول پر بتایا جائے کہ بچے کی جنس کا تعین مرد کے سپرم میں موجود ایکس اور وائی کوموسومز کرتے ہیں۔ عورت کے پاس تو صرف ایکس ایکس کروموسوم (ایگ) ہوتا ہے جس میں لڑکا یا لڑکی بننے کی یکساں صلاحیت ہوتی ہے۔ جینڈر کا تعین مرد کی طرف سے آنے والا ایکس یا وائی کوموسوم کرتا ہے۔

اس اصول کے تحت تو عورت مرد کو لتر مارے کہ تو مجھے وائی کروموسوم دے تاکہ میرے ہاں بیٹا پیدا ہو۔

مارننگ شوز اور ٹی وی ڈاموں میں شادیاں مہندیاں ساس بہو کے جھگڑوں اور دیور بھابی کے ناجائز جنسی تعلقات دکھانے کی بجائے کوئی تعمیری ڈرامے سازی بھی کریں
 
swing

شعور والی سٹیج نہیں ، یہاں حکومتی ڈنڈے کی ضرورت ہے جو قانون کہ مطابق عمل کرواے
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)
How is a Peer called Jaalee or Aslee?
اس کے لیے بڑا آسان سے فارمولا ہے مگر اس فارمولے کو سمجھنے کے کے تھوڑا سا قرآن اور حدیث کو پڑھنا پڑھے گا ،
-
اصلی پیر وہی ہے الله کے احکام کہ اندر رہتے ہوۓ معاملات کرے ، باقی سب جعلی ہیں
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
اس کے لیے بڑا آسان سے فارمولا ہے مگر اس فارمولے کو سمجھنے کے کے تھوڑا سا قرآن اور حدیث کو پڑھنا پڑھے گا ،
-
اصلی پیر وہی ہے الله کے احکام کہ اندر رہتے ہوۓ معاملات کرے ، باقی سب جعلی ہیں
Is this defined in Quran and Sunnah of our Prophet Muhammad PBUM on which Sihaba Ikram Ridwanullah Majmajeen acted collectively?
Keep in mind our Prophet Muhammad PBUH took BAIT of Samoo Attat only as commander-In-chief and never took BAITt even when people were accepting Islam.
 
بھائی میں نے بھی یہی کہا کہ اگر انسان قرآن کو اور حدیث کو صرف سمجھنے کی کوشش میں لگ جائے تو ایسی سری باتیں اس پر کھل جاتی ہیں ، پیر آپ کے والد آپ کے لیے ہو سکتے ہیں ماں ہو سکتی ہے آپ خود اپنے بچوں کے لیے ہو سکتے ہیں ،اگر آپ اسکی پیروی کر کر رہے ہیں جو الله اور رسول نے بتایا تو آپ پیر ہیں ،اب اگر ایک مومن کے پاس کوئی گنہگار بیٹھ جائے تو آپ اسکو پیری مریدی کہے گیں یا ڈھونگ ؟