معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کردی۔
سوشل میڈیا بیان پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے، ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔
مولانا نے کہا کہ امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔
بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی۔
بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمان مذمت کررہے ہیں,جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
بھارت میں مذہبی آزادی کی صورت حال تشویشناک کانپور میں بی جے پی رہنما نے توہین اسلام کا قابلِ اعتراض اور اشتعال انگیز بیان دیا, جس پر مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔
انتہا پسند ہندوؤں نے پرامن مظاہرین کو شدید تشدد کانشانہ بنایا,پولیس نے بھی ان افراد کے بجائے مظاہرین کیخلاف کارروائی کی,لاٹھی چارج کیا ،جس سے متعددافرادزخمی ہوگئے,چالیس سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔