تحریک انصاف پر پابندی کا ٹاسک،ایف آئی اے نے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے

5azmnazitrdawaptifia.jpg

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگوانے کیلئےشواہد اکھٹے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خبررساں ادارے دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، شواہد اکھٹا ہونے کے بعدریفرنس کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں یہ کام جلد مکمل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے تمام دفاتر سیل اور اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئےہیں کردیئے گئےہیں ،پی ڈی ایم کی حکومت قانون اور آئین کے احکامات کے عین مطابق عمل کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل سے متعلق مہر ثبت کرنےکیلئے ضروری کاموں میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی، سپریم کورٹ سے کالعدم قرار دیئے جانے کےبعد پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کی بطور ایک قانون ساز کے اہمیت ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کی جانب سےبھیجا گیا ریفرنس بھی موصول ہوگیا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت حکومت کو پی ٹی آئی کے خلاف اعلی عدالتوں سےرجوع کرنے کا اختیار کرتا ہے۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
laan mei hadya dondna khatam kro.. besharmo elections karao ta ke lag pta jye tumari okat ka. Os waqt se daro jab awam tumare garo ka girao kre
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
According to this article all offices of PTI have been closed and all bank accounts are sealed after election commission’s order.
I haven’t seen this news anywhere else.
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
پی ڈی ایم والے پی ٹی آئی کو صاف کردیں گے ۔ میری یہ بات کسی کی سمجھ میں آئی ہے تو مجھے بھی بتا دو
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اپنی فنڈنگ کے شواہد بھی اکٹھے کر کے لے آئیں ۔یوں تحریک انصاف پر پابندی لگا سکتے تو لگ چکی ہوتی۔ کے بزدلو تحریک انصاف کا مقابلہ میدان میں کرو۔اپنی فنڈنگ بھی بتاو اور اپنے ووٹ بھی دکھاو