ترین گروپ کا صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

2tareengroupcabinetmeet.jpg

ترین گروپ نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ کے سرکردہ رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر قائم ہے اور گروپ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

جیونیوز کے مطابق ترین گروپ کے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوگا جس کے باعث کوئی رکن اجلاس میں نہیں جائے گا۔

ادھر عون چوہدری نے گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکومتی شخصیات سے ملاقات کے بارے میں بریفنگ دی اور پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔


عون چوہدری نے جہانگیرترین کو بتایا کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ملاقات کی اورکہا ہے کہ ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے، اس ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے لئے مثبت اشارے ملے ہیں، جب کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

عون چوہدری کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔ جب کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میں وطن واپس آسکتے ہیں۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ن لیگ دعائیں مانگ رہی ہے کہ عمران خان کو تین سال میں اس حال تک پنہچا دینے والا وزیراعلی بزدار کہیں تبدیل نہ ہوجاے۔ اگر اس کی جگہ کوی اچھا بندہ آگیا تو باقی کے ڈیڑھ سال میں ہی سیچویشن بدل ڈالے اور ن لیگ کیلئے پھر ترقیاتی کاموں کی بنا پر ووٹ لینا مشکل ہوجاے گا
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
ن لیگ دعائیں مانگ رہی ہے کہ عمران خان کو تین سال میں اس حال تک پنہچا دینے والا وزیراعلی بزدار کہیں تبدیل نہ ہوجاے۔ اگر اس کی جگہ کوی اچھا بندہ آگیا تو باقی کے ڈیڑھ سال میں ہی سیچویشن بدل ڈالے اور ن لیگ کیلئے پھر ترقیاتی کاموں کی بنا پر ووٹ لینا مشکل ہوجاے گا
پٹواریوں سے ووٹ لینے کیلئے کھوتا بریانی کافی ہے