جہانگیر ترین گروپ

  1. Muhammad Awais Malik

    ملک کی باگ ڈور100فیصد اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہے،تجزیہ کار

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور سو فیصد اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہے، جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پنجاب سے متعلق ن لیگ کا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ملک کی باگ ڈو سوفیصد اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ میں ہے،اسٹیبلشمنٹ کے حلقے کہہ رہے...
  2. S

    منحرف اراکین کا جہانگیر ترین کو عمران خان کو بے نقاب کرنے کا مشورہ

    سیاسی محاذ پر ترین گروپ مزید کھل کر کھیلنے کے لئے تیار ہو گیا، منحرف اراکین نے جہانگیر ترین کو کھل کر عمران خان کو بے نقاب کرنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بیان کے بعد ترین گروپ نے آئندہ ہفتے لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا ، ترین...
  3. Rana Asim

    حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان، ترین گروپ مشکلات کا شکار ہو گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر ترین گروپ آپسی اعتراضات اور مطالبات کے باعث مشکلات کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ کچھ ارکان کا جھکاؤ اپوزیشن اتحاد کی جانب ہے جبکہ کچھ ارکان چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کر کے انہیں تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ ترین گروپ کی جانب سے حمزہ شہباز کی...
  4. Muhammad Awais Malik

    ن لیگی ارکان کاترین گروپ سے رابطہ، پنجاب میں حمایت کی اپیل

    پنجاب میں سیاسی صورتحال کی اچانک تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے ترین گروپ سے رابطہ کرکے حمایت مانگی گئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رکن عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، کمیٹی...
  5. S

    چودھری پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی،ترین گروپ کا بڑا اعلان

    مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے حکومتی فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ق لیگ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت کی جانب سےعثمان بزدار سے استعفی لئے جانے کے بعد ترین گروپ نے بھی پرویز الٰہی کو...
  6. Rana Asim

    ترین گروپ کا صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    ترین گروپ نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ کے سرکردہ رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر قائم ہے اور گروپ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔ جیونیوز کے مطابق ترین گروپ کے عون چوہدری کا کہنا...
  7. Rana Asim

    جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی بھی ایک ایک کرکے تتر بتر ہونے لگے؟

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے حامی ارکان کی ہونے والی ملاقاتوں میں آہستہ آہستہ تعداد کم ہونے لگی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ترین گروپ کے حالیہ 5 اجلاسوں میں راجہ ریاض سمیت کوئی رکن قومی اسمبلی شریک نہیں ہوا جب کہ حالیہ اجلاسوں میں ترین گروپ کے 10 ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک نہیں ہوئے۔...
  8. Muhammad Awais Malik

    علیم خان سے اتحاد؟ جہانگیر ترین گروپ کنفیوژن کا شکار

    پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کا گروپ عبدالعلیم خان کے گروپ سے اتحاد اور دیگر معاملات پر کنفیوژن کا شکار ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین کے گروپ کے چند اراکین علیم خان کو وزیراعلی پنجاب نامزد کرنے کے معاملے پر تحفظات کا شکار ہیں اور انہوں نے اپنے...
  9. Muhammad Awais Malik

    جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ق لیگ سے مدد مانگ لی

    تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ نے پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ق لیگ سے مدد مانگ لی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اسمبلی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی ، چوہدری پرویز الہیٰ نے اراکین سے جہانگیر ترین کی...
  10. S

    جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ہم ان کیساتھ ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "آف دی ریکارڈ" میں بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے والے وزیر توانائی پنجاب اختر ملک نے دعوی کیا کہ پارٹی...
  11. Muhammad Awais Malik

    عمران خان کی حکومت ایک فون کال کی مار ہیں : عارف حمید بھٹی کا دعویٰ

    سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ن لیگ، پیپلزپارٹی یا پرویز الہیٰ کے بس میں نہیں ہے، حکومت ایک فون کال کی مار ہے۔ جی این این کے پروگرام " خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ درحقیقت ریموٹ کہیں اور ہے، آج ایک فون کال چل...