توشہ خانہ کیس فیصلہ:نواز شریف سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ کا مستقبل خطرے میں ؟

imran-khan-nawaz-and-tosha-a.jpg


توشہ خانہ کیس کا فیصلہ، نواز شریف سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت کئی اہم ارکان پارلیمنٹ کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سزا سنائے جانے کے فیصلے میں الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے فارم بی کےڈکلیریشن کا جو معیار طے کیا گیا اس پر سوال اٹھ رہاہے کہ کیا اس معیار پر کوئی اور رکن پارلیمنٹ پورا اتر بھی سکتا ہےیا نہیں۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ جج ہمایوں دلاور نے اپنے فیصلے میں ارکان پارلیمنٹ کیلئے یہ معیار طے کردیا ہے کہ یہ لازم ہے ارکان پارلیمنٹ نے توشہ خانہ سے جو تحائف لیے، جو تحائف منتقل یا فروخت کیے ، اس کی مکمل تفصیل فارم بی میں دینا ضرور ہے، توشہ خانہ کا یہ فیصلہ کئی ارکان پارلیمنٹ ک مستقبل کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1688225799374082048
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ آنے والے دنوں اگر دوسرےارکان پارلیمنٹ کو بھی اسی معیار پر جانچا گیا تو مزید سزائیں اور نااہلیاں سامنے آسکتی ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کی بات کی جائے توانہوں نے 2015-16 میں توشہ خانہ سے تحائف لیے، مگر نوا ز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے فارم بی میں کہیں بھی ان تحائف کا ذکر نہیں ہے۔

اسی طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے2017 نے شاہد خاقان کی اہلیہ نے 10 کروڑ کے تحائف دو کروڑ روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھے تھے جبکہ شاہد خاقان عباسی نے دو کروڑ مالیت کے تحائف 45 لاکھ روپے کی ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھے، اسی سال شاہد خاقان عباسی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے فارم بی میں ان تحائف سمیت کسی بھی توشہ خانہ سے لیے گئے تحفہ کا ذکر نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویو میں یہ تسلی بھی کیا تھا کہ جو تحائف انہیں توشہ خانہ سے ملے انہوں نے وہ آگے بیچ دیئے یا دوسروں کو منتقل کردیئے، تو یہ بالکل عمران خان کے توشہ خانہ کیس جیسا ہی کیس بنتا ہے۔

سابق وزرائے اعظم سمیت مختلف وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کو اگر توشہ خانہ کے تحائف اور الیکشن کمیشن کے فارم بی کے معاملے پر اس طرح جانچا جائے جس طرح عمران خان کو جانچا گیا اور نااہل کرکے سزا سنائی گئی تو شائد ہی کوئی ارکان پارلیمنٹ ایسا ہوگا جو سزا سے بچ سکے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ سب بدمعاش مافیا کے کارندے ہیں انکا اس ملک میں کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا