تیٍغو خان جنہیں سندھ کا بدنام زمانہ ڈاکو کہا جاتا ہے، ن لیگ کا حصہ بن گیا

_118741988_mediaitem118741987.jpg


مسلم لیگ ن انتخابات میں جیت کیلئے بلاتفریق لوگوں کو اپنی جماعت میں شامل کیے جارہی ہے ، یہ دیکھے بغیر کہ شامل ہونے والی سیاسی شخصیات کا ماضی کیسا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور پنجاب کے بعد سندھ سے سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اختر جدون، سردار تیغو خان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جبکہ سابق رکن سندھ اسمبلی محمد علی نے جلد ن لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1727660942186655920
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سردار تیغو خان جو سندھ کے کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو مانے جاتے ہیں بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں،اور انہیں ن لیگ میں شامل کروانے کا کریڈٹ ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور سابق رکن قومی اسمبلی کھیل داس کو دیا جارہا ہے۔

سردار تیغو خان نے بشیر میمن اور کھیئل داس سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ جیکب آباد کے عوام ترقی و امن چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1727630260231909822
خیال رہے کہ سردار تیغو خان مبینہ طور پر کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو ہیں، ان پر کئی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں اور ا ن پر علاقے کے ڈاکوؤں اور مجرموں کی پشت پناہی کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1727705318170480974
https://twitter.com/x/status/1727688329104363749
https://twitter.com/x/status/1727629950071550308
شکارپور میں تعینات رہنےو الے ایک سابق ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان نے اس حوالے سےا پنی رپورٹ میں کہا تھا کہ تیغو خان تیغانی کے سندھ حکومت کے بعض وزراء کے ساتھ مبینہ طور پر قریبی تعلقات ہیں، تاہم اب تک انہیں کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوسکی ہے۔

ماضی میں پیپلزپارٹی رہنماؤں نے تیغو خان تیغانی کا پیپلزپارٹی کے ساتھ تعلق کی خبروں کی بھی تردید کی تھی۔
 
Last edited by a moderator:

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Awam tu saath hay nehain noon league kay sath, abb ghunday aur dako he milanay parrain gay ise ganjay ko.