جان کا خطرہ، عارف حمید بھٹی نے عمران خان کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیدیا

arif-hameed-bhati-imran-khan-cn.jpg


سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جان کا خطرہ پیدا ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک جانے کا مشورہ دیدیا ہے۔

جی این این پر اپنے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو بے پناہ خطرات لاحق ہیں، لہذا میں ان سے کہنا چاہوں گا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلے جائیں،اطلاعات ہیں کہ پنجاب حکومت لینے کیلئےوہ کچھ کیا جائے گاجو کسی بھی بدترین ملک میں نہیں ہوا۔

https://twitter.com/x/status/1612831830834835459
انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیاسی قوتیں عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے قانون کو مائنس کرچکی ہیں، کیا عمران خان کو راستے سے ہٹاکر ن لیگ تاحیات اقتدار حاصل کرلے گی؟

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کی پرویز الہیٰ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، رائے مختلف ہوسکتی ہے کہ اسمبلی توڑی جائے یا نا توڑی جائے مگر لڑائی نہیں ہے، مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی کے لوگوں کے واچ لسٹ میں نام ڈال دیئے گئے ہیں، کیا ایسا کبھی ہوا ہے کہ ایک وزیراعلی کی بیٹیوں کے نام واچ لسٹ میں ڈالے گئے ہیں، یہ وہی پرویز الہیٰ ہیں جو پرویز مشرف کے دور میں حمزہ شہباز کو بہت سی فیورز دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو مائنس کرنے کیلئے ماؤں بیٹیوں اور بہنوں کا احترام بھی ختم ہوگیا ہے، یہ معاشرہ معاشرہ نہیں ایک ہجوم بن چکا ہے، آئین و قانون یہاں کچھ نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1612836350587469830
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں فواد چوہدری کی جماعت کے 7 لوگ انہوں نے ٹیکل کرلیے ہیں، اس معاملے میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم ناکام رہی ہے،بندے کس نے ٹیکل کیے وہ مجھے بھی نہیں پتا، اگر عوام کے منتخب نمائندے اگر اسمبلی میں اپنی مرضی سے ووٹ نہیں ڈال سکتے,

https://twitter.com/x/status/1612829675193249793
بلکہ گن پوائنٹ پر ان سے ووٹ لینا ہے تو جمہوریت کا بسترگول کردیں،2008 سے ملک میں جمہوریت قائم ہے، ان 15 سالوں میں کون سی اچھی قیادت سامنےآئی ہے، وہی نواز شریف ہیں اور وہی زرداری ہیں،ایک لیڈر بتادیں جو ن لیگ نے پیدا کیا ہو تو اس کا نام بتادیں۔
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
PTI aur PDM ke govt main aik bohat bara faraq hai, PTI Garajti hai but barasti nahi,, doosri taraf PDM ke Govt bina garaj k he baras rahi hai,, PTI ne bohat bare bare dawaey kiay k 25TH May k incident mein involve logo ko nahi chorein gay, un sab ko b jails mein daalein gay, kya ata tarar kya rana sana ullah etc,, kal rana sana ullah ussi punjab assembly k bahir khara ho ker PTI govt ke MC BC ker raha tha.. PDM k wuzraa punjab mein reh ker PTI k MPA khareed rahe hein. shahbaz gill ko din ke roshni mein uthaa k le gay,, azam sawati ko 2 bar uthaa k le gay, kiu k PDM garajti nahi barasti hai, aur PTI sirf garajna janti hai, on ground and practically koi aik action nahi karti.. so PDM Lion aur PTI geeader bani hoi hai, aur PDM ko Lion banane wali khud PTI hai.