جماعت اسلامی نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کی کال دیدی

jamatislamiihtjaja.jpg

جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں بدترین مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے عوامی مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے عوامی مارچ کا اعلان امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دورا ن کیا گیا۔

سراج الحق نے عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کے خلاف عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مہنگائی، کرپشن اور سودی نظام کے خلاف 11 جون کو لاہور سے عوامی مارچ کا آغاز ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے 10 روزہ ترازو مہم شروع کی ہے،انصاف کے خواہاں لوگ اس ترازو کا ساتھ دیں، اس وقت الیکشن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس مسائل کا حل ہے تو مسائل ختم کرکے دکھائیں، ملک میں اس وقت ڈمی اپوزیشن اور حکمران حقیقت میں سب ایک ہیں، حکومت آئی ایم ایف سمیت تمام خفیہ معاہدوں کو پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے سراج الحق نےکہا کہ آپ کپڑے بیچنے کے بجائے ملک سے مہنگائی اور کرپشن ختم کریں، آئی ایم ایف کا پروگرام مسترد کریں، آپ حکومت میں ہیں پھر بھی آپ کی جماعت جلسے کیوں کررہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نیشنل ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں یہ بات میں ایک ماہ سے کررہا ہوں،ا گر سیاستدان آپس میں بیٹھ کر میثاق جمہوریت نہیں کریں گے تو سب فارغ ہوجائیں گے، فرد واحد کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں ہے،ہم موجودہ نظام کو مسترد کرتے ہیں اور کرپشن فری، سود سے پاک معاشی نظام چاہتے ہیں۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
*میڈیسن کی قیمتوں میں %30 اضافہ ذرا مسکرائیں کیونکہ آپ پرانے پاکستان میں ہیں