جیل میں کوئی بھی جائے ، ہمیں اس پر بغلیں نہیں بجانی چاہئیں، سعد رفیق

3saadrafiqkhushnahoon.jpg

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوریت کی ٹانگیں ہم سب توڑتے ہیں، جب ہم جیلوں میں ڈالتے ہیں ہمیں شرم آتی ہے؟ نہیں آتی، جیل میں کوئی بھی جائے ہمیں اس پر بغلیں نہیں بجانی چاہییں۔

سعد رفیق نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کے ایک صاحب گرفتار ہیں میں نے ان سے متعلق ایک بھی بات نہیں کی ہمیں کسی کے جیل جانے پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔ ہم سب ان جیلوں کو کاٹ کے آئے ہیں۔ ہمیشہ حکومت نہیں رہتی کل ہم اپوزیشن میں تھے آج حکومت میں ہیں اس سے پہلے جیلوں میں تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ باری سب کی آنی ہے کیونکہ آپ نے ہمیں چور بنایا اس سے پہلے غیر مسلم بنایا آج کل ہم غدار ہیں۔ یہ غداری کے سرٹیفیکیٹ اس ملک میں سیاسی جماعتیں کبھی نہیں دیتی تھیں۔ غداری کے سرٹیفیکیٹ مارشل لاء لگانے والے دیا کرتے تھے۔

انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی سیاسی جماعت ہے جو کہ غداری کے سرٹیفیکیٹ دیتی ہے۔ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں ہم مہاجر ہو کر آئے تھے پاکستان میں رہنے والوں کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں اپنے سینوں سے لگایا۔

سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم آپ کو غدار کہیں تو ہم جمہوریت پر حملہ آور ہوں گا اور اگر آپ ہمیں غدار کہیں گے تو آپ بھی وہی غلطی کریں گے۔ ہم تو ایک دوسرے سے سلام نہیں لے سکتے، ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکتے جو سیاست دان ڈائیلاگ نہیں کر سکتا وہ کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن سیاستدان نہیں ہو سکتا۔

https://twitter.com/x/status/1560697162383728640
انہوں نے یقین سے کہا کہ آپ ہمیں فارغ نہیں کر سکتے کیونکہ ہم اپنی غلطی سے فارغ ہو سکتے ہیں لیکن آپ سے ہم فارغ نہیں ہوں گے۔ پھر بھی کتنا فارغ ہو جائیں گے دو چار قدم پیچھے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو جیل میں نہیں ڈال سکتے کیونکہ اگر ہم یہ نہ چاہتے تو نیب قوانین میں ترامیم نہ کرتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں اصل بیماری ہے مارشل لاء 38 سال کے مارشل لاء پر بات کرنے کی ہمت ہے کسی میں؟ اور اس مارشل لاء کے نتیجے میں آنے والے تلچھٹ حکمران، کبھی سیدھا مارش لاء آیا اور کبھی نقاب پوش۔ آپ بھی اسی کا حصہ ہیں ، آپکا Same page پھٹا لیکن ہم نے نہیں پھاڑا۔

https://twitter.com/x/status/1560693367213809666
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
teri or tere khandan ki ab awam bajain gay... or tere bhai se army major ka badla generlas to na le sakay per hum awam oos ka hisab bhi lain gay.. tu dekhta ja
 

jigrot

Minister (2k+ posts)
اس بھڑوے لوہے کے چھولے نے بھی بہت ہوٹل بنا رکھے ہیں امریکہ میں اس رنڈی کے بچے کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی