جینیوا: سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے16.3 بلین ڈالرز چاہییں:شہباز شریف

shhebaz-ssf-gn.jpg


پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس جاری ہے۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے پاکستان کو 16 اعشاریہ 3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، گزشتہ برس ستمبر میں یو این سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کے عوام یو این سیکرٹری جنرل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔


شہبازشریف نے مزید کہا عالمی برادری کے بھی تعاون پر مشکور ہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے والے ممالک کو پاکستان نہیں بھولے گا۔ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے، انفرااسٹرکچر کی تباہی سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی، سیلاب سے مکانات، تعلیمی اداروں اور زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے اچھا مستقبل دینا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے فریم ورک تیار کیا ہے، فریم ورک پر کام کرنے کے لیے 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

جبکہ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا حجم بہت بڑا ہے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے اگلے کئی سالوں تک ہمیں اپنے شراکت داروں سے خاطر خواہ مدد کی ضرورت ہو گی۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
In the times, when every country is in trouble why they will support us.
Europe and America are over loaded with covid and ukraine war losses. Hundred of thousands of migrants from Ukraine have overloaded EU. America will never come to our support.

Europe should only support with additional quota for imports from Pakistan. Only long term practical solution.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
So far France pledged only 10m$😂😂😂😂😂😂😂😂

شرطیہ کہتا ہوں کہ فرانس سے انکو یہ ١٠ ملین ڈالر بھی نہیں ملنے کے . اگلوں نے دنیا کو دکھانے کے لیے پلیج تو کر دیئے لیکن یہ پیسے ڈسبرس نہیں ہونگے، حیلے بہانے ہونگے بس . کیونکہ ان سب کو پتہ ہے کہ یہ چور ہیں اور انکے ٹیکس پیئر کے پیسے بھی کھا جائیں گے
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
Beggars can’t be choosers
U can fool some people all the time
and all people sometimes
But not all people all the times
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اللّٰہ کے نام پہ جھولی بھر دے

فرانس کے سفیر کو باہر نکالو
فرانس سے سفارتی تعلق ختم کرو
فرانس مردہ باد


لیکن فرانس ۱۰ بلین ڈالر دے رہا ہے

جئیے فرانس۔۔
یہ ہوتا ہے اصل دوست

لخ دی لعنت بھکاریوں
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)

شرطیہ کہتا ہوں کہ فرانس سے انکو یہ ١٠ ملین ڈالر بھی نہیں ملنے کے . اگلوں نے دنیا کو دکھانے کے لیے پلیج تو کر دیئے لیکن یہ پیسے ڈسبرس نہیں ہونگے، حیلے بہانے ہونگے بس . کیونکہ ان سب کو پتہ ہے کہ یہ چور ہیں اور انکے ٹیکس پیئر کے پیسے بھی کھا جائیں گے

ڈاکٹر صیب

فرانس تے اوہ ای ملک نئیں جیہڑا کارٹون بناندا سی؟؟