حامیوں کو کس اذیت سے دوچار کیا گیا یہ انٹرویو سننا ضروری ہے:عمران خان

imran-khan-kkp-a.jpg


عمران خان کی 9مئی کے واقعات میں بے گناہوں کو پھنسانے کی مذمت

نومئی کے واقعات کے خلاف جہاں عوام مذمت کرر ہے ہیں وہیں ایک شخص نے ایک دوسری حقیقت بھی بتادی، ایک انٹرویو میں شہری نے بتایا کہ وہ نو مئی کو جناح ہاؤس نہیں گیا ریلی میں موجود تھا لیکن نہ توڑ پھوڑ کی نہ فوج کے خلاف نعرے لگائے نہ ہی کوئی غلط بات کی۔

شہری نے بتایا کہ اسے تیرہ مئی کو گھر کے باہر سے سول وردی میں آئے لوگوں نے گرفتار کیا،تھانے لے گئے اور اس کے بعد مجھے کہا تمھیں شیل لگے ہیں، میں نے کہا نہیں تو میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی اور گھر والوں کو بھیج دی۔

مجھے کہا گیا کہ اگر تم نہیں مانے کے تم نے نو مئی کو توڑ پھوڑ کی ہے تو تمھاری ماں بہن اور بیوی کو بھی اٹھا کر لائیں گے انہیں بھی برہنہ کریں گے،میں تردید کرتا رہا کہ میں نے کچھ نہیں کیا تو مجھے مارتے رہے اور کہا کے آپ کی ویڈیو آئی ہے آپ نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی۔

مجھے ویڈیو دکھائی تو زمان پارک کی اٹھارہ مارچ کی ویڈیو ہے،مجھے پرانی ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا، اور کہا کے مانو تم نے نو مئی کو توڑ پھوڑ کی، مجھے کہا اپنے ساتھی بھی پکڑواؤ اور بندے دو، اگر نہیں دیئے تو دہشت گردی کے مقدمے بنادیں گے، لیکن میں سچ پر ڈٹا رہا جھوٹ نہیں بولا۔

شہری نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے کہا گیا کہ عمران خان کے خلاف بیان دے دو کہ خان صاحب ایک سال سے ہمیں اکسا رہے تھے انتشار کے لیے، یاسمین راشد اور محمودالرشید نے جناح ہاؤس پرحملے کی ترغیب دی، میں خان صاحب سے کبھی ملا ہی نہیں، خان صاحب نے ہمیں نہ کبھی اکسایا نہ غلط بات سکھائی، فوج ہمارے دل کی دھڑکن ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کڑی تنقید کردی، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں کو کس ذہنی اور جسمانی اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے اس کو پوری طرح سمجھنے کے لیے اس انٹرویو کو سننا ضروری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا دہشت گردی کے اس دور کا صرف ایک ہی مایوس کن مقصد ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابات سے دور رکھنا۔

https://twitter.com/x/status/1682634234203197440
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایسا کسی بھی ملک میں نہ سنا نہ دیکھا . پاکستان واحد ملک ہے، وہ بھی اسلامی ملک، جہاں اپنے شہریوں سے ہی یہ غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے
 

Twister

MPA (400+ posts)
لعنت ہے جانوروں سے بدتر سلوک، کررہے ہیں۔
الفاظ نہیں ہیں مذمت کے لیے کیا لکھیں۔
اللہ پاک غارت کرے ۔۔ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے
دن بہ دن تمام قوم کے دلوں میں نفرتوں میں اضافہ ہورہا ہے ان کو اندازہ نہیں ہے کے یہ نفرت کب تک اور کتنی نسلوں تک منتقل ہوگی