حکومتی گیم ختم، ہمارے پاس تعداد سے زیادہ ارکان ہیں : مونس الہیٰ

monis-elahi-ch-pervaiz-ss.jpg

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے، ہمارے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کیلئے نامز دکردہ امیدوار چوہدری پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب لالچ دیں یا جو ان کی مرضی آئیں کرلیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مطلوبہ تعداد سے زیادہ ارکان موجود ہیں، کل ووٹنگ کے وقت اپنی تعداد سامنے لے آئیں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت کل پنجاب میں وزیراعلی کے انتخاب کیلئےالیکشن ہوگا جس میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و ق لیگ کے امیدوار چوہدری پرویزالہیٰ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

حکومت اور اس کے اتحادی جماعتوں کے پاس 179 ارکان کے ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس 187 ارکان کی حمایت ہے، حکومت حمزہ شہباز شریف کو وزیر اعلی برقرار رکھنے کیلئے مسلسل تگ و دو کررہی ہے اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف بھی لاہور میں مقیم ہیں اور اہم ملاقاتیں کررہے ہیں۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
!پی ٹی آئی نے اتنے پاپڑ اس لوٹا خاندان کے لئے بیلے تھے

دکھ سہیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں​
 
stranger

Chief Minister (5k+ posts)
!پی ٹی آئی نے اتنے پاپڑ اس لوٹا خاندان کے لئے بیلے تھے

دکھ سہیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں​
aakhri dushman benaqab ho ga ya sacha dost azma lia jaay ga... jahan itnay dukh uthay wahan aik or sehi... 50 50
 
samisam

Chief Minister (5k+ posts)
!پی ٹی آئی نے اتنے پاپڑ اس لوٹا خاندان کے لئے بیلے تھے

دکھ سہیں بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں​
تو ان کے بغیر جیت ہی نہیں سکتے موجودہ تعداد کے مطابق ویسے اگر شروع سے ہی بزدار کی جگہ چویدری ہوتے یا کوئی بھی اور ہوتا اس وقت مرکز میں بھی پی ٹی آئی کا راج ہوتا اور پنجاب پر بھی نا ہی گوگی نو ہی چوچی کسے کے بھی سکینڈل بنتے اور خان کو بغیر کھائے پئے گلاس توڑنے کے نا ہیسے دینے پڑتے نائی گوگی چوچی کی جگہ صفائیاں دینی پڑتیں
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
رات کو پانچ ممبران اٹھا لئے تو گیم گجراتی چور کی بھی ختم ہی ہے سابقہ تجربات کی بنا پر میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ اسدفعہ بھی ذلیل ہی ہوگا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
رات کو پانچ ممبران اٹھا لئے تو گیم گجراتی چور کی بھی ختم ہی ہے سابقہ تجربات کی بنا پر میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ اسدفعہ بھی ذلیل ہی ہوگا
نونی قانون کے احترام میں کیس جیتنے کے لیے جج کر لیتے ہیں اور انتخابات ہارنے کے بعد جمہوریت کو تحفظ دینے کے لئے ارکان اٹھا لیتے ہیں. نصف صدی کے قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں​
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تو ان کے بغیر جیت ہی نہیں سکتے موجودہ تعداد کے مطابق ویسے اگر شروع سے ہی بزدار کی جگہ چویدری ہوتے یا کوئی بھی اور ہوتا اس وقت مرکز میں بھی پی ٹی آئی کا راج ہوتا اور پنجاب پر بھی نا ہی گوگی نو ہی چوچی کسے کے بھی سکینڈل بنتے اور خان کو بغیر کھائے پئے گلاس توڑنے کے نا ہیسے دینے پڑتے نائی گوگی چوچی کی جگہ صفائیاں دینی پڑتیں
پی ٹی آئی جیتی تو ہے لیکن وکٹری سٹینڈ پر کسی اور کو کھڑا کر رہی ہے
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
نونی قانون کے احترام میں کیس جیتنے کے لیے جج کر لیتے ہیں اور انتخابات ہارنے کے بعد جمہوریت کو تحفظ دینے کے لئے ارکان اٹھا لیتے ہیں. نصف صدی کے قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں​
جیسا منہ ویسی چپیڑ بہتر رہتی ہے