حکومت کا اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار

14adamdetmadhikmatamli.jpg

حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، منصوبے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے اسپیکر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کے معاملے پر جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں حکومتی اراکین نے عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی بھی کی اور اپوزیشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی اراکین نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین کو شریک نہ ہونے کی ہدایات جاری کی جائیں گی اور ووٹنگ کے دوران صرف ایک حکومتی رکن اجلاس میں شریک ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق منحرف حکومتی اراکین کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس دن جو بھی حکومتی رکن پارلیمنٹ میں آئے گا اس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس کیلئے خط بھی تحریر کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے۔ اب اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
 
eccentric

MPA (400+ posts)
I am 100% sure with this strategy dakait movement NC is already dead. They can only cry now. Ab khan inn k ander ghuss k phatay ga. Lets hope buzdar is gone atleast.
 
Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Opposition ny bhi khuch socha ho ga, I guess they will create chaos in assembly if they’re are defeated.
 
Bebabacha

Senator (1k+ posts)
They may submit no confidence motion against speaker too but then it need to be checked which one will be tabled first bcz first no confidence motion was submitted against PM
 
Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
فضل الرحمان کا عمران خان کے حوالے سے وقتاً فوقتاً انتہائی نازیبا گفتگو کی جھلکیاں ! عمران خان کے مولانا کے لیے الفاظ کے چناؤ پر نالاں لوگ یہ مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں . پشتو میں اس سے گھٹیا گفتگو ہو نہیں سکتی .
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
14adamdetmadhikmatamli.jpg

حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، منصوبے کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے اسپیکر ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کے معاملے پر جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں حکومتی اراکین نے عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے منصوبہ بندی بھی کی اور اپوزیشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومتی اراکین نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین کو شریک نہ ہونے کی ہدایات جاری کی جائیں گی اور ووٹنگ کے دوران صرف ایک حکومتی رکن اجلاس میں شریک ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق منحرف حکومتی اراکین کو آرٹیکل 63 اے کے تحت ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اس دن جو بھی حکومتی رکن پارلیمنٹ میں آئے گا اس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس کیلئے خط بھی تحریر کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے۔ اب اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
یہ تحریک ہر حالت میں ناکام ہونی چاہیے --- اور اپوزیشن کی رج کے بیزتی ہونی چاہیے یہ وقت بلکل ایسی حرکتیں کرنے والا نہیں