حکومت کا اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع

azazm-sawati-press-shehbaz-cr.jpg


پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے جس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی اور پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی۔

https://twitter.com/x/status/1587726204148195328
حکومت نے سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بناتے ہوئے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔

یاد رہے کہ اعظم سواتی کی دس روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

جبکہ گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ میری جان نکال لیتے اس کی پروا نہیں تھی لیکن انہوں نے میری عزت پرہاتھ ڈالا جب کہ مجھے نامعلوم جگہ لے جاکر میری ویڈیو بنائی گئی۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعظم سواتی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو سرٹیفائیڈ مجرم اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو تم پاکستانی قوم کے سامنے بو رہے ہو وہی کاٹو گے، میرے گھر سے تلاشی کے دوران قیمتی چیزیں لے گئے۔

رہنما تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ تفتیشی افسر نے 2 دن بعد اپنی کسٹڈی میں مجھ سے دستخط کروایا۔ میرا کیس کھولنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میری سی سی ٹی وی کیمرے کو عدالت عظمیٰ اپنی تحویل میں لے، اس کا فارنزک کرایا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کتنے بندے میرے گھر آئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرے آدھے کیس کی شہادت وہ سی سی ٹی وی کیمرا ہے لیکن سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ بیک اپ بھی اٹھا کرلے گئے۔
 
Last edited by a moderator:

yaar 20

Senator (1k+ posts)
خدا کا خوف کریں ۔کوئی غیرت اس قوم میں رہ گئی ہے یا نہیں؟
یہ محترم المقام مقدس ہستیاں جو فیصلے کر سکتی ہیں۔نوٹس

لے سکتی ہیں۔۔
اگران کو ننگا کرکے ان کی پیٹھوں پر چھتر مارے جائیں تو ان پر کیا گزرے گی
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
قادیانی مرتد کفر فیصل ان ایکشن اب مسلمانوں کو بھی اینٹ کا جو اب پتھر سے دے اس مرتد کافر گروہ سے مسلمانوں کی فوج کو پاک کر نا ہوگا