حکومت کا سی پیک منصوبوں کی لاگت کا 20 فیصد ایڈوانس لینے پر غور

2shehbazcpecadvance.jpg

حکومت سی پیک کے 5 منصوبوں کی مجموعی لاگت کا 20 فیصد پیشگی حاصل کرنے کی تجویز پر غور کیا ہے،تجویز کے مطابق چینی کمپنیوں کو لیٹر آف کریڈٹ کھولنے سمیت کسی بھی صورت میں ان فنڈز کو واپس لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ رقم مرکزی بینک میں بطور ڈپازٹ حاصل کی جائے گی، جس کا مقصد گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینا ہے۔

کابینہ کے وزیر نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو میں بتایا کہ اس تجویز پر اعلیٰ ترین سطح پر غور کیا گیا اور وزیراعظم نے اس تجویز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی ہے،وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے پر آنے والی مجموعی تخمینہ لاگت 7 ارب ڈالر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1561037344345673730
ان منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی لائی جاسکے گی جنھیں برسوں کی تاخیر کا سامنا ہے،تجویز کے مطابق اسپانسر کرنے والی چینی فرم مجموعی لاگت کا 20 فیصد امریکی ڈالر میں لائے گی اور یہ رقم ایک خصوصی اکائونٹ میں رکھی جائے گی،مذکورہ کمپنی پاکستان میں ہونے والے اخراجات بشمول تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم پاکستانی روپے میں نکلواسکے گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی ختم کرنے کی اصولی منظوری دے چکے ہیں،شہباز شریف کے سی پیک اتھارٹی ختم کرنے کی منظوری کے اعلان کو چین کی رضامندی سے مشروط کیا ہے۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

چینی پاگل ہیں؟ ?
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
CPEC is history, no matter what happens, people of Pakistan WILL NOT BENEFIT from it. We all know who will and who will make more properties in EU, Middle East and USA.