خلیل الرحمان سے ملاقات کے بغیر ہی ان کے پراجیکٹ میں کام کروں گی:صحیفہ جبار

saheefa-jabaar%20khalil%20uk%20rehman%20qamar%20drma.jpg


پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار ان ایکشن، نامور فلم اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے کیلئے ایک نہیں بلکہ پوری دو شرائط بتادیں،ایک انٹرویو میں صحیفہ جبار سے پوچھا گیا کہ اگر ان کو خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک پروجیکٹ آفر کیا جائے تو کیا وہ اس کیلئے تیار ہوجائیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کو اس پروجیکٹ میں بڑی رقم آفر کی جائے اور پورے پروجیکٹ کے دوران ان کی خلیل الرحمان قمر سے ملاقات نہ ہو تو وہ ضرور پروجیکٹ پر دستخط کریں گی۔

صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں خلیل الرحمان قمر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی جبکہ انہوں نے ایک انٹرویو میں ڈرامہ نگار کو بیہودہ بھی قرار دیا تھا۔

خیلیل الرحمان قمر کا شمار ایسے رائٹر میں ہوتا ہے جو اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں،صحیفہ جبار کے علاوہ بھی نامور اداکاراؤں نے رائٹر کیخلاف بیانات دیئے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ڈرامہ ساز خلیل الرحمان قمر ان کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں تھے۔


انہوں نے بتایا تھا کہ خلیل الرحمان قمر نے 2014 کے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا اور وہ اتنے خوش ہوئے کہ وہ ان کے ساتھ ایسے ہی مزید منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے۔

خلیل الرحمان قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی۔

خلیل الرحمان قمر پر تنقید کرنے والی شوبز شخصیات میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں، جنہوں نے 4 مارچ 2020 کو ڈراما نگار کے خلاف ٹوئٹ کی تھی۔

ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔

اداکارہ نے ڈراما نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک منصوبہ دیا جاتا ہے۔