خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل،کامران بنگش اور ارشد ایوب وزیر بن گئے

5kpkcabinet.jpg

خیبرپختونخوا کی کابینہ میں مزید توسیع کردی گئی ہے، کابینہ میں مزید 2 وزیر اور تین معاونین کو شامل کرلیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کی محکمہ انتظامیہ نے کابینہ میں توسیع کے حوالے سے نئے کابینہ ارکان کی تقرری کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ میں تین معاونین کو مشیروں کا درجہ دیدیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی کے مشیرکامران بنگش اور ارشد ایوب خان کو وزارتیں دی گئی ہیں۔


محکمہ انتظامیہ کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش اور ارشد ایوب خان کو وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1455153978212290564
جبکہ وزیراعلی محمود خان کے تین معاونین جن میں محمد عارف احمدزئی، ریاض خان اور محمد ظہور شامل ہیں، انہیں وزیراعلی کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔

کابینہ میں ان تقرریوں کےبعد وزراء کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔