خیبر پختونخوا : منشیات اسمگلنگ میں ملوث جعلی میجر گرفتار

mjr-police-kpk.jpg


خیبر پختونخوا سے منشیات کی اسمگلنگ کے گھناؤنے دھندے سے وابستہ جعلی میجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا ، گاڑی میں موجود شخص باوردی تھا اور اس نے خود کو پاک فوج کا میجر ظاہر کیا،

تاہم جب پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی تلاشی کا کہا تو ملزم نے گاڑی دوڑا دی۔محکمہ ایکسائز پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور کافی دور تک تعاقب کے بعد رسالپور پھاٹک کے پاس ملزم کی گاڑی کو دھرلیا، گاڑی کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، ملزم چرس کو پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ ملزم ایبٹ آباد کا رہائشی ہے جس نے جعل سازی سے پاک فوج کے میجر رینک کے افسر کی وردی حاصل کررکھی ہے،

ملزم نے گاڑی کی سرکاری نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی، تفتیش کے دوران ملزم نے دس مرتبہ منشیات اسمگلنگ کا اعتراف بھی کیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے، منشیات اسمگلنگ، پاک آرمی کو بدنام کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
 

sumisrar

Senator (1k+ posts)
یقیناً جعلی ھے - اصلی فوج اتنی چھوٹی چوری نہیں کرتی

فوج کے نام پر دھبہ لگا دیا اس نے - بدنام کر دیا

فوج تو بڑی چور اور ڈاکو ھے

دن دہاڑے عوام کی حکومت چوری کی
عوام کو الیکشن کی اجازت نہیں
عوام کے پیسوں سے ڈی ایچ اے بناے
فوجی فارمز، فوجی سیمنٹ، عسکری بینک، فوجی کھادیں
فوجی کنسٹرکشن ، فوجی لاجسٹکس ، فوجی گیس
فوجی بیکرز ، فوجی کالج ، فوجی اسکول، فوجی یونیورسٹیز
اور لاتعداد اور کاروبار

ساٹھ فیصد دفاع کے نام پر اور باقی تیس فیصد
ان کے کاروبار - عوام کے لئے ٹوٹل کے دس فیصد اور
ملی نغمے
سمگلنگ کے بےتاج بادشاہ اور صرف ساٹھ کلو

نہیں یہ فوجی نہیں ہے
 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
جہاں ستر سال سے بہت سے امپوسٹر اور پراپرٹی ڈیلرز
بھی فور سٹار اور تھری سٹار جرنیل کا کردار ادا کر رہے ہیں تو پھر اس میجر کا کیا قصور