راؤ اجمل کی اپنی پتنگ بازی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت،ویڈیو بنانیوالا گرفتار

raoamaj111.jpg

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ کے رہنما راؤ اجمل کی پینگ بازی کی ویڈیو وائرل ہوگئی,جس پر پولیس نے راؤ اجمل کی بجائے ویڈیو بنانے والے کو گرفتار کر لیا۔

پتنگ بازی کے الزام میں تھانہ دیپالور پور میں لیگی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1773296990891167881
ویڈیو پیغام میں لیگی رہنما نے کہا کہ یہ ویڈیو پانچ سال پرانی ہے, ان کے سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1773368997439799446
یادرہے کہ ن لیگی رہنما راؤ اجمل حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی رہنما رضاعلی شاہ سے اپنی ایم این اے کی سیٹ ہارچکے ہیں

پاکستان کے مختلف شہروں میں پتنگ کی ڈور لگنے سے کئی گھرانے اجڑ چکے ہیں، ایک دو دن تو پتنگ اڑانے پر پابندی لگتی ہے گرفتاریاں ہوتی ہیں لیکن پھر وہی،تازہ واقعہ میں فیصل اباد کا نوجوان سر راہ پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا ۔نوجوان اپنی بائیک پر جا رہا تھا کہ ڈور گلے پر پھرنے سے اس کا گلا بری طرح کٹ گیا جس کی بروقت طبی امداد نہ ملنے اور ہاسپٹل نہ پہنچنے پر ہلاکت ہو گئی.

فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد پتنگ بازی کے خلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔22 سالہ نوجوان کی موت کے المناک مناظر کو کئی راہگیروں نے کیمرے میں ریکارڈ کیا تھا، کئی لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھ لی جس کے بعد وہ شدید جذباتی ردعمل کا شکار ہوئے,ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

وائرل ویڈیوز میں آصف کو 22 مارچ کو فیصل آباد میں اپنی موٹر سائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈور اس کی گردن میں پیوست ہو گئی تھی,عینی شاہدین اس نوجوان کے تیزی سے خون آلود ہوتے کپڑے دیکھ کرمدد کے لیے دوڑ پڑے تاہم خون اتنا زیادہ بہا کہ نوجوان کو بچایا نہیں جا سکا۔آصف افطاری کے لیے سامان خرید کر گھر لوٹ رہا تھا ۔ نوجوان کی عید کے بعد جلد ہی شادی بھی طے تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد فیصل آباد پولیس نے بھی ایکس پوسٹ میں کیا کہ شہر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اور پتنگ بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

سرگودھا میں بھی ہوا، پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک اور ہلاکت ہو گئی۔ اس کے علاوہ اتوار کو لاہور میں بھی دو بچے پتنگ بازی کی نذر ہو گئے۔ اِن میں سے ایک بچہ دھاتی تار ڈور کے ساتھ باندھ کر پتنگ پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا، اسے کرنٹ لگااور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،

دوسرا بچہ پتنگ پکڑنے کے چکر میں چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ پتنگ بازی کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس بلایا اور پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ اْنہوں نے کیمیکل سٹرنگ بنانے، فروخت کرنے اور خریدنے کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا۔