
سپریم کورٹ نے سائفر تحقیقات سے متعلق اپیلیں مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ، جسٹس قاضی فائز عیسی کے تحریر کردہ حکم نامے میں کہا گیا سپریم کورٹ ایگزیکٹوکے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی، سائفرخارجہ امورمیں آتا ہے جووفاقی حکومت کامعاملہ ہے،اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کروانے کا اختیار تھا،
حکم نامے میں کہا گیا عدلیہ اورایگزیکٹیوکوایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،آرٹیکل 175/3عدلیہ کوایگزیکٹیوسےالگ کرتا ہے، سائفرخارجہ امورمیں آتا ہے جو وفاقی حکومت کا معاملہ ہے،اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کےپاس سائفرکی تحقیقات کرانےکااختیارتھا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا درخواست گزارسائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کوثابت نہیں کرسکے،رجسٹرارآفس کےاعتراضات برقراررکھتے ہوئے تینوں چیمبراپیلیں مسترد کی جاتی ہیں،
جسٹس قاضی فائزعیسی نے گزشتہ روزسائفرکی تحقیقات کیلئے دائراپیلوں پرسماعت کی تھی ایڈوکیٹ ذوالفقاربھٹہ،نعیم الحسن اورطارق بدرنے سائفرکی تحقیقات کیلئے چیمبراپیلیں دائرکی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/adalat-chiper-court-pak.jpg