سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور حامیوں کا ردعمل

gill.jpg


چیف جسٹس آف پاکستان (ر) جسٹس ثاقب نثار سے متعلق جو بیان جی بی کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے دیا اس کی روشنی میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد جج رانا شمیم پر تنقید کر رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے اتنے سال بعد اچانک سے یہ انکشاف کیونکر اور کس کے کہنے پر کیا ہے۔


اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جج شمیم کواچانک خواب آنے کی وجہ مریم صفدر کی 17 تاریخ کو لگنے والی اپیل ہے جس میں وہ ہر صورت تاخیر کروانا چاہتی ہیں۔ سب سے پہلے تو جج شمیم پر ایف آئی آر ہونی چاہئیے کہ انہوں نے یہ راز اتنے سالوں تک چھپا کر کیوں رکھا؟

https://twitter.com/x/status/1460163621141495811
دوسرا رانا صاحب ساہیوال سے نکل کر گلگت میں جج کیسے اور کس حکومت میں لگے۔ تیسرا لگے ہاتھوں شمیم صاحب ایک کپ چائے نواز شریف اور مریم صاحبہ کے ساتھ پی کر یہ بھی بتا دیں لندن کے اپارٹمنٹس کے پیسے کہاں سے آئے، ابھی اور ڈرامے بھی ہوں گے عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر کے مریم بی بی کی اپیل کو رکوانے کے لئے۔ وڈیو بنانے سے خواب سنانے تک کی بجائے رسیدیں دیں۔

https://twitter.com/x/status/1460163622810923010
اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ جو عدلیہ دوسروں سے قرآن پر حلف لیتی ہے، اسکا اپنا حال یہ ہے کہ من پسند توسیع نہ ملےتو قومی مجرموں کےساتھ جا ملے۔

https://twitter.com/x/status/1460153899189522443
صحافی انور لودھی نے کہ پہلےسپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے۔ اب ایک جج کہہ رہا ہے کہ نوازشریف کی ضمانت نہ لینے کا حکم ثاقب نثار نے دیا تھا۔ ایسے لگتا ہے جیسے نوازشریف کو اسی طرح "معصوم" ثابت کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے جیسے اسے "مریض" بنا کر باہر بھجوانے کی مہم چلائی گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1460164378066669572
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے صحافی انصار عباسی کی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق دی گئی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیرت انگیز سٹوری نظر سے گزری جس میں ایک گلگت کے جج صاحب فرماتے ہیں کہ جب وہ ثاقب نثار صاحب کے پاس چائے پینے بیٹھے تو جج صاحب نے فون پر ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف کی ضمانت الیکشنوں سے پہلے نہیں لینی۔

https://twitter.com/x/status/1460097975372468225
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کیسے کیسے لطیفے اس ملک میں نوازشریف کو مظلوم ثابت کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، اندازہ لگائیں کے آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی، ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کا وزیر اعظم۔

https://twitter.com/x/status/1460097977280831490
فواد چودھری نے مزید کہا کہ یوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنے کی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سےآئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔

https://twitter.com/x/status/1460097979004723200
عاصم اکرام نے کہا کہ بڑے لوگوں کے ضمیر کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ وہ سالہا سال سونے کے بعد جاگتا ہے، بروقت بیدار ہو کر حالات اور اپنی نوکری خراب کرنے سے مکمل پرہیز کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460156616741953545
اکبر نامی صارف نے کہا کہ شریف خاندان کو ضمانتیں ملنے یا نہ ملنے کے فیصلے اگر فون پر ہوتے ہیں تو پھر سزا یافتہ مجرم کو 50 روپے کے اشٹام پر بیرون ملک جانے کے لئے ضمانت اور سزا یافتہ مریم کو عورت ہونے پر ضمانت ملنے کے حیرت انگیز فیصلوں کی وجہ آج سمجھ آگئی.

https://twitter.com/x/status/1460151064703946762
افیف حسن نے کہا کہ انصار عباسی نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کا نام لے کر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات لگائے ہیں۔ لیکن سابق جسٹس رانا شمیم صاحب یہ بھول گئے کہ کسی جرم کی شہادت کو چھپانا بھی جرم ہےٍ اگر یہ واقعہ حقیقت میں ہوا تھا تو جج صاحب 3 سال نشے میں دھت کیوں پڑے رہے؟

https://twitter.com/x/status/1460164558774050816
ایک صارف نے کہا کہ شریف خاندان شاید سب کو پٹواری سمجھ کرکبھی قطری خط ،کبھی گندی ویڈیو اور کبھی حلف نامہ سامنے لے آتا ہے حالانکہ ان سے صرف رسیدیں مانگی تھیں، جو وہ بالکل نہیں دے رہے اور اسی کی سزا انہیں ملی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1460163727865663491
احمد ندیم نے کہا کہ آج لفافے اور پٹواری ثاقب نثار کو کوسیں گے، لیکن یہ یاد کروا دوں کہ نوازشریف کو نااہل قرار دینے یا JIT بنا کر تمام ثبوت اکٹھے کرنے والے بینچ میں ثاقب نثار خود شامل نہیں تھے۔ وہ تو الٹا عمران خان کے بنی گالا والے مکان کی منی ٹریل والا کیس کھول کر بیٹھ گئے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1460161244955041798