
پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر مکیش چاولہ نے اندرون سندھ میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو تیغو خان کی پیپلزپارٹی سے وابستگی کی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مکیش چاولہ نے اپنے ایک بیان میں کندھ کوٹ سے 7 بچوں کے اغوا کےواقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرے گی تو ان کا ری ایکشن تو آئے گا، سردار تیغو خان کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیغو خان ہو یا کوئی جرائم میں ملوث کوئی ایم این اے یا ایم پی اے ، قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا۔
دوسری جانب ایس ایس پی کندھ کوٹ پولیس عرفان سموں نے مغوی بچی علیشا کے والدین سے ملاقات کی اور بچی کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر عرفان سموں کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے اڈوں پر چھاپے ماررہی ہیں، بہت جلد مغوی بچوں کو بازیاب کروالیں گے،جرائم پیشہ افراد کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے۔
خیال رہے کہ اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے 7 بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے، سندھ پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے درمیان کھیلی جانے والی آنکھ مچولی کے دوران معصوم بچوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sardaar-tigho-khan-mak.jpg
Last edited by a moderator: