سات بچے اغوا :تیغو خان ڈاکو سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے: مکیش چاولہ

sardaar-tigho-khan-mak.jpg

پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر مکیش چاولہ نے اندرون سندھ میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو تیغو خان کی پیپلزپارٹی سے وابستگی کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکیش چاولہ نے اپنے ایک بیان میں کندھ کوٹ سے 7 بچوں کے اغوا کےواقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرے گی تو ان کا ری ایکشن تو آئے گا، سردار تیغو خان کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیغو خان ہو یا کوئی جرائم میں ملوث کوئی ایم این اے یا ایم پی اے ، قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا۔

دوسری جانب ایس ایس پی کندھ کوٹ پولیس عرفان سموں نے مغوی بچی علیشا کے والدین سے ملاقات کی اور بچی کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر عرفان سموں کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے اڈوں پر چھاپے ماررہی ہیں، بہت جلد مغوی بچوں کو بازیاب کروالیں گے،جرائم پیشہ افراد کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے۔

خیال رہے کہ اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے 7 بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے، سندھ پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے درمیان کھیلی جانے والی آنکھ مچولی کے دوران معصوم بچوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

مکیش چاولہ صاب! ڈاکو تیغو خان آپکے ڈاکو شریک چیئرمین کا پیٹی بھائی ہے، ان کی اجازت کے بغیر آپ بلاول کے انکل کو پارٹی سے کیسے نکال سکتے ہیں؟؟ اور کیسے اس سے لا تعلقی کا اعلان کر سکتے ہیں؟؟؟
اپنی وزارت کی خیر منائیں اب
 
Syaed

MPA (400+ posts)
sardaar-tigho-khan-mak.jpg

پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر مکیش چاولہ نے اندرون سندھ میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں ملوث ڈاکو تیغو خان کی پیپلزپارٹی سے وابستگی کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکیش چاولہ نے اپنے ایک بیان میں کندھ کوٹ سے 7 بچوں کے اغوا کےواقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرے گی تو ان کا ری ایکشن تو آئے گا، سردار تیغو خان کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیغو خان ہو یا کوئی جرائم میں ملوث کوئی ایم این اے یا ایم پی اے ، قانون کی گرفت میں ضرور آئے گا۔

دوسری جانب ایس ایس پی کندھ کوٹ پولیس عرفان سموں نے مغوی بچی علیشا کے والدین سے ملاقات کی اور بچی کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر عرفان سموں کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے اڈوں پر چھاپے ماررہی ہیں، بہت جلد مغوی بچوں کو بازیاب کروالیں گے،جرائم پیشہ افراد کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے۔

خیال رہے کہ اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ سے 7 بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے، سندھ پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے درمیان کھیلی جانے والی آنکھ مچولی کے دوران معصوم بچوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔
تیغو خان تیغانی کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ زرداری کے جیل فیلو گل محمد جاکھرانی کا قریبی اور دوست ہے۔اس بارے میں پورا علاقہ جانتا ہے اور یہ پیتل بالٹی کی سٹریٹجی ہے کہ محض اسمبلیاں تحلیل ہونے سے چند ماہ پہلے ہی ایک طرف صادق آ باد اور رحیم یار خان کے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پہ چھوڑ کے اغواء برائے تاوان اور ڈاکہ زنی کی کاروائیاں کرنے والے ڈاکوؤں کا گڑھ بنادیا اور دوسری طرف شکار پور سے لے کر کشمور تک سرداروں کی سرپرستی میں بد آمدنی پھیلائی گئی تاکہ اگر الیکشن ہوں تو اصل مسائل زیر بحث نہ آ سکیں بلکہ سب لوگ امن کی بھیک مانگتے نظر آ ئیں۔