سانحہ کراچی،کون ذمہ دار، کس کی کوتاہی؟

Osama Altaf

MPA (400+ posts)

سانحہ کراچی،کون ذمہ دار، کس کی کوتاہی؟
کراچی میں منگل کی صبح عائشہ منزل سے کچھ دور صفورا چورنگی پر اسماعیلی کمیونٹی بس حملہ ہوا،دہشتگردوں نے بس کو روکا،اندر داخل ہوئے اور مسلسل چار منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،جس کے نتیجے میں 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،بس ڈرائیور نے جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولی لگنے کے باوجود زخمی حالت میں بس کو ہسپتال تک پہنچایا،حملہ کے بعد حسب توقع ،رپورٹ طلب،نوٹس اور شدید مذمت کے الفاظ سنائی دیے گئے جس کا صاف مطلب یہ تھا کہ ارباب اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
سانحہ پشاور کے بعد سانحہ صفورا چورنگی ،ہمیں ایک بار پھر اپنی ذات سے لے کر ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی دعوت دیتا ہے کہ آخر ہم سے کدھر کوتاہی ہورہی ہے؟؟؟ہمارا ایک بڑامسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم واقعات کو بھولنے میں بہت عجلت سے کام لیتے ہیں،ایک واقعہ رونما ہوتا ہے ؛عوام کی توجہ کا مرکز بنتا ہے،میڈیا پر واویلا ہوتا ہے ،لیکن مسئلہ حل ہونے سے پہلےہی کوئی دوسرا واقعہ رونما ہوجاتا ہے اور پہلےواقعہ کو سب بھول جاتے ہیں،اور اس طرح ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سانحہ کا ذمہ دار کون ہے؟؟ذمہ دار کےتعین سے قبل یہ بات قابل غور ہے کہ یہ سانحہ کیسے اور کیوں پیش آیا؟ ہم ہمیشہ فخر کرتے ہیں کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین خفیہ ایجنسیاں ہے،کیا خفیہ اداروں کی ذمہ داری نہیں بنتی تھی کہ صحیح وقت پر صحیح وقت پر معلومات فراہم کرکے شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے؟؟کیا کوئی عقل سلیم اس بات کو مانے گی کہ ایک ایسے ملک میں جس کے خفیہ ادارے اور فوج عالمی معیار کے ہو ،اس ملک میں دن دیہاڑے سرعام معصوم لوگوں پر گولیاں چلائی جائے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوجائے؟؟حقیقتا یہ واقعہ ہماری فوج اور خفیہ اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے،ضرب عضب کے دوران جرنل عاصم باجوہ ہر دو ہفتے پر میڈیا کو بریفنگ دیتے تھے کہ ہم نے اتنے ہزار دہشتگرد ہلاک کردیے اور فلاں فلاں کامیابیاں حاصل کی،وہ کامیابیاں نہ جانے کس خلاف تھی کیونکہ دہشتگرد تو اب بھی اسی طرح سرگرم عمل ہے جیسے پہلے تھے۔
صولت مرزا کی پھانسی اور پاک چین راہداری منصوبہ سے اس واقعہ کی کڑیاں ملنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے،خاص طورپر الطاف حسین کے متنازعہ بیان کے بعد جس میں انہوں نے بھارتی ایجنسی "را" سے مدد طلب کی یہ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سانحہ کہی الطاف حسین کی خواہش کی تکمیل تو نہیں ہے!!پاک چین دوستی سے بھی دشمنان ملک کے پیٹ میں کافی مڑوڑ اٹھ رہی ہے،ان خدشات کے پیش نظر سانحہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا قوی امکان ہے،اس واقعہ کا ذمہ دار مدارس کو ٹہرانا بیوقوفی ہے،مدارس سے تھوڑی بھی آشنائی رکھنے والا شخص یہ بات جانتا ہے کہ مدارس اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں،بہرحال اصل مجرم تک پہنچنے کے لیے خلوص اور مشقت درکار ہے،کراچی آپریشن کے بعد کراچی میں سیکیورٹی کی اصل ذمہ داری رینجرز کے ہاتھ میں ہے،صوبائی حکومت کی تو پہلے ہی گرفت کمزور ہے۔
عوام امن وامان کو ترس رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کی توجہ ابھی تک اس طرف مبذول نہیں ہوسکی،یہ حیران کن بات ہرگز نہیں ہے کیونکہ:
(اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خو کو نہ بدلے"(سورہ الرعد​
 

yahya.khan

Minister (2k+ posts)
اگر کوئی ٹیم میچ ہارے تو پہلی زممداری ٹیم کی باقی سب کی بعد میں
ٹیم میچ جیتے تو شاباش کا پہلا حق بھی ٹیم کو
کوئی بچہ کلاس میں فرسٹ اے تو اس کا بڑا کریڈٹ خود بچے کو باقی سب کو بعد میں
کوئی فیل ہو تو بھی سب سے بڑا قصور سٹوڈنٹ کا باقی کا بعد میں


اسی قاعدے پر دنیا چل رہی ہے
فوج اور خاص طور پر ایجنسی کی یہ ذمّ داری ہے کہ وہ لوگوں پر نظر رکھیں
جس کو ادا کرنے میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام رہے ہیں
جب تک ایجنسی کا احتساب نہیں ہو گا
ملک میں امن نہیں اے گا

 

JINGOIST

Politcal Worker (100+ posts)
If RAW is involve, ISI is doing the same in INDIA, Mumbai attack is also the human killing...think over it.......stop all relation with India, stop cricket series with India.. ....attack him....Enemy ko Enemy Kahna band kary.....Typical ..Punjabi establishment approach...