سرکاری ہیلی کاپٹر نہ دینے کے معاملے پرگورنر کے پی اور وزیراعلیٰ میں ٹھن گئی

kppk-heli-cp-dr.jpg


سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے معاملے پر گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گورنر کے پی غلام علی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس میں نہیں اتر سکے گا، وزیراعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، ذاتی ہیلی کاپٹر کے لیے وزیراعلیٰ اپنے گھر میں بندوبست کریں۔

حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کے ہیلی کاپٹر کو گورنر ہاؤس میں لینڈ نگ کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے 3 بار ہیلی کاپٹر مانگا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے پی نے ہیلی کاپٹر گورنر کو دینے سے انکار کر دیا تھا۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
مطلب لڑائی اس وجہ سے ہے کہ وزیراعلی مجھے ہیلی کیوں نہیں دے رہا۔ کیا ہلاکو کے بغداد میں داخلے سے پہلے ایسی ہی گفتگو نہیں ہو رہی تھی اور پھر اس نے تخت کو تار آج کر دیا ۔ آج ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے اور یہ ہیلی کاپٹر کھیل رہے ہیں
 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Due to dire economic condition, use of helicopter should be totally banned, unless an emergency.