سلیم صافی کے حکومت مخالف ٹوئٹ پر شہباز گل کا سخت ردعمل

7saleemsafishabazgillhasad.jpg

سلیم صافی نے حکومت کی تینوں بڑی اتحادی جماعتوں سے متعلق دعویٰ کیا کہ وہ 27 مارچ سے پہلے ہی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گی، جس پر معاون خصوصی شہباز گل نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کر دیا ہے جو لاعلاج ہے۔

معروف صحافی، تجزیہ کار اور اینکر سلیم صافی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ 27 مارچ سے پہلے حکومت کے تینوں اتحادی مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی اپوزیشن کے عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کا با قاعده اعلان کر دیں گی۔

FOgDWpYWQAQQPVA


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) سردست حکومت کے ساتھ ہے لیکن وہ بھی یوٹرن لے سکتی ہے۔

اس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ "اور اس کے بعد سلیم صافی نے وزیراعظم بن جانا ہے۔ بھائی جتنے مرضی اعلان کر لے تیری قسمت میں پھر بھی دن رات عمران خان کہ بغض میں جلنا، کُڑھنا، خبریں گھڑنا، جھوٹ بولنا اور تڑپنا ہی رہنا ہے"۔

https://twitter.com/x/status/1506457824892796934
انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اللہ نے آپ کو حسد کی ایسی بیماری میں مبتلا کیا جو لا علاج ہے۔ کرتا جا روز اعلان اپنی آخری سانس تک"۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
حرامی لعنتی خنزیر کے بچے کھانے کے لئے ملک لوٹنے کےلئے ایک ہو جاتے ہیں
باؤ رامی اے فضلہ دیو بندی