سمندر پار پاکستانیوں کیلئےخوشخبری،ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح

imran%20khan%20wot.jpg


سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آج نادرا کی ڈیجیٹل سروس کا افتتاح کیا جس کی بدولت اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ جدید سروس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کے حصول کے لیے پہلے کی طرح مشکلات کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا۔ اس سے پہلے انہیں طویل سفر طے کر کے متعلقہ ملک کے سفارت خانے یا قونصلیٹ جانا پڑتا تھا۔

نادرا نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے اس سلسلے میں آن لائن نظام متعارف کیا ہے جس کے ذریعے درخواست گزار آن لائن پاور آف اٹارنی کے اجراء کی درخواست جمع کرا سکیں گے۔


ابتدائی طور پر یہ آن لائن سروس بیرون ملک پاکستان کے 10 مشن میں شروع کی گئی ہے جن میں امریکہ واشنگٹن ڈی سی، ‏نیویارک، شکاگو، ہاؤسٹن اور لاس اینجلس جبکہ برطانیہ میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسکو اور بریڈفورڈ میں ‏پاکستان کے مشن شامل ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل قانون سازی میں سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی کہ اب بیرون ملک مقیم 90لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کاحق ملا۔ اب جو بھی حکومت آئے گی وہ اوور سیز پاکستانیوں کی قدر کرے گی۔

https://twitter.com/x/status/1461336761758486534
واضح رہے کہ اس قبل وفاقی کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے آٹو میشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دی گئی تھی۔​