سیلاب سے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی،یواین سیکرٹری جنرل

4anitogutssdrdobara.jpg

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دو روزہ دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، سیلاب متاثرہ علاقوں جا جائزہ لینے کے بعد انتونیو گوتریس نے ٹوئٹر پیغام پر تشویش کا اظہار کردیا، انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال جیسی موسمیاتی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ عالمی بحران ہے، اس سے نمٹنے کیلئے اب عالمی ردعمل کی ضرورت ہے،ہمارا سیارہ گرم ہوتا جا رہا ہے، اس سے تمام ملکوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے،یواین سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی فوٹیج بھی شیئر کیں۔


انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کے ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک ہیں، اسی فیصد کاربن کا اخراج یہی جی ٹونٹی ممالک کرتے ہیں،سوال پاکستان کیلئے امداد کا نہیں، پاکستان کے ساتھ انصاف کا ہے،تباہی سے نمٹنے کی پاکستان میں سکت نہیں اور نہ ہی پاکستان اکیلے یہ کرسکتا ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دورہ پاکستان کے موقع پر کہا تھا کہ عالمی حدت میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے، لیکن خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں دیکھی تباہی الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی، ترقی یافتہ ملک پاکستان کو تباہی سے نکالنے میں مدد کریں۔
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
The loss made by flood will recover in coming days, take time but the crisis made by the PDM and neutral may not recover in future.The future generations will suffer for this loss.