سیلاب : پاکستان میں غربت کی شرح میں کتنے فیصد اضافے کا خدشہ؟ورلڈ بینک

flood-in-pakistan-world-bank-report-ppt.jpg


ورلڈ بینک نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی شرح میں3.7تا 4.0فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ورلڈ بینک نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی شرح میں3.7تا 4.0فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید 84لاکھ سے 91لاکھ افراد غربت کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔

پاکستان کو گلوبل وارمنگ کی وجہ سے 14.9ارب ڈالر سے زائد نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ ماحول سے متعلق مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی بھی ضرورت ہے۔

سیلاب سے متعلق پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے براہ راست نقصانات کا تخمینہ 14.9ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ مجموعی معاشی خسارہ 15.2ارب ڈالر ہوا ہے جو معیشت کو ناک آؤٹ کردینے والا نقصان ہے۔

ورلڈ بینک کی جاری کردہ کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ میں جو اسی ماہ جاری کی گئی ہے پاکستان کے بارے کہا گیا کہ سیلاب کے بعد بحالی اور مرمت وتعمیرنو کے کاموں پر کم سے کم 16.3ارب ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔