شادی شدہ خاتون کی طرف سے خلع کاوظیفہ پوچھنے کا سوال سوشل میڈیا پرموضوع بحث

tala1h1i1h2.jpg


پاکستان میں ٹی وی چینلز پر عام طور پر تو خبریں ہی عوام وخواص کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں لیکن ماہ رمضان میں سحری سے افطار تک جاری رہنے والی مختلف ٹی وی چینلز کی نشریات ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشنز کے مختلف پروگرامز میں ملک بھر سے علماء بھی شریک ہوتے ہیں جن سے ناظرین لائیو کالز پر دینی مسائل کے حوالے سے پوچھتے ہیں۔ رمضان ٹرانسمیشن کے ایسے ہی ایک پروگرام میں خاتون کی طرف سے پوچھا گیا کا سوال سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک خاتون نے پروگرام میں شریک علماء سے سوال کیا کہ: میں شادی شدہ ہوں اور میرے شوہر بہت اچھے ہیں، میرا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن جس دفتر میں نوکری کرتی ہوں وہاں ایک لڑکے کو پسند کرتی ہوں۔ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ اپنے شوہر کو تکلیف پہنچائے بغیر ان سے علیحدگی لے لوں اور اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کر لوں؟

پروگرام میں ناظرین کے سوالات کا جواب دینے والے علماء نے انہیں کہا کہ: بعض دفعہ ہمارا دل بہت سی ناجائز چیزوں کی طرف مائل ہو جاتا ہے ایسے میں اپنی خواہشات پر قابو پانا چاہیے۔ رسول کرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کوئی بھی خاتون شرعی عذر کے بغیر اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے تو وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ پائے گی۔

مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ آپ چاہتی ہیں کہ آپ ایک ہنسا بستا گھر اجاڑ کر نیا گھر بسایا جائے، اپنے خاوند کے پاس جا کر بھی آپ کا خیال کہیں اور جاتا ہے تو بہتر یہی ہے کہ اس گناہ سے خود کو اور اپنے شوہر کو بچانے کیلئے جہاں کام کر رہی ہیں وہاں کام کرنا بھی مناسب نہیں۔ خواہش نفسانی کہیں بھی نہیں رکتیں، ایک خاوند کے ہوتے ہوئے آپ اس کی امانت میں خیانت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1773077158442791166
سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس خاتون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ شادی شدہ ہوتے ہوئے ایسی بات کیسے کر سکتی ہیں؟ کچھ نے کہا کہ یہ سب کچھ پلانٹڈ ہوتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پچھلی چند دہائیوں کے دوران مرد اور خواتین دونوں اطراف سے غیرازدواجی تعلقات بہت عام ہو چکے ہیں، ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث صنف مخالف تک رسائی آسان ہو چکی ہے، کسی بھی قیمت پر ایک پرامن رشتے کو خراب نہیں کرنا چاہیے، کبھی نہیں!
https://twitter.com/x/status/1773142096335012283
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: یہ سب فیک کالز اور پلانٹڈ سوال ہوتے ہیں تاکہ عوام کی ذہن سازی کر سکیں اور ان کو نئی نئی غلط راستے دکھا سکیں، جن چیزوں کے بارے عوام نہیںؐ سوچتی، یہ گفتگو سن کر وہ سوچنا شروع کردے!
https://twitter.com/x/status/1773163873962545292
اسد عباسی نے لکھا:استغفر اللہ! ہمارے معاشرہ کے یہ حالات ہیں اس وقت من پسند من مرضی فیصلے!
https://twitter.com/x/status/1773163601223672302
عمر جنجوعہ نے لکھا:خلع لے لو بات ختم، اتنی اہم اور بنیادی بات کا بھی تمہیں نہیں پتہ! مجھے تو یہ فراڈ کال لگتی صرف آجکل ان چیزوں کو جان بوجھ کر پروموٹ کیا جاتا ایک ایجنڈے کے تحت!
https://twitter.com/x/status/1773190052308213776
ایک صارف نے لکھا:ٹی وی چینلز نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ ریٹنگ بڑھانے کے لئے خود سے سوالات گھڑ لو اور لائیک شیئرز جمع کرو!
https://twitter.com/x/status/1773241679056666792
 

Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
A divorce would be a simple solution to the problem, but it would be better to stay with the husband as he is looking after you and not harming you.