شاہ رخ جتوئی کے علاوہ سندھ کے کتنے بااثر قیدی ہسپتالوں میں عیاشی کررہے تھے؟

سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی سمیت کئی بااثر قیدیوں کے پرائیویٹ اسپتالوں میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد متعدد قیدیوں کو جیل واپس بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2012 میں کراچی کے پوش علاقے میں قتل ہونے والے شاہ زیب کے قتل کیس میں سزا یافتہ مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال سے واپسی کے بعد سینٹرل جیل کے کئی بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا جس کے بعد فوری طور پر متعدد قیدیوں کو واپس جیل بھجوا دیا گیا۔

یہ سزا یافتہ بااثر قیدی شہر کے مختلف اسپتالوں میں موجود تھے، جناح اسپتال میں گزشتہ ساڑھے پانچ مہینے سے قیدی کشورکمارموجود تھا جس کو واپس سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، اس کے علاوہ متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12 دیگر قیدی کراچی کے پرائیوٹ اسپتال میں موجود تھے جنہیں جیل واپس منتقل کر دیا گیا ہے، ان سزا یافتہ اوربااثرقیدیوں کوبہادرآباد کے ایک نجی اسپتال میں رکھاگیا تھا۔


قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے ان قیدیوں کوجناح اور دیگر سرکاری اسپتال کی جانب سے جاری کردہ جعلی خطوط پرنجی اسپتالوں میں رکھاگیاتھا، بااثرقیدیوں کواسپتالوں میں رکھنا کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اس وقت جناح اسپتال میں صرف 2قیدیوں کو رکھا گیا تھا جنہیں جلد جیل واپس بھجوادیا جائے گا، مجرم شاہ رخ جتوئی کو جیل کے بجائے کئی ماہ سے کراچی میں قمرالاسلام اسپتال میں رکھا ہوا تھا ۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، جبکہ شاہ رخ جتوئی کے خاندان نےاسپتال کا کمرہ کرائے پر لے رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔

اس حوالے سےحکام کا کہنا ہے کہ سزایافتہ مجرم کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل کے بجائے اسپتال میں رہنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے، وزیراعلی نے ذمہ داری انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
 
Last edited by a moderator:

Masud Rajaa

Siasat member
RIP Sindh
200.gif
 

Faraqlit

Senator (1k+ posts)
Patwari ghulam are dying to lick feet's of Junaid, and Noora nepotistic family.

Poor patwaris . . .