شرط لگاتا ہوں آپ نے انٹرویو دیکھاہی نہیں،سمیع ابراہیم خاتون اینکر پربرس پڑے

sami-nabih111.jpg


نبیحہ اعجاز نے پروگرام میں اپنے منہ کی بات عمران خان کے منہ میں ڈال کر پروگرام کا آغاز کیا تو سمیع ابراہیم خاتون اینکر پر برس پڑے اور کہا کہ وہ یقین کے ساتھ شرط لگا کر کہہ سکتے ہیں کہ خاتون اینکر نے پروگرام دیکھا ہی نہیں۔

سمیع ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے خود عمران خان کا انٹرویو کیا ہے جس میں کہیں بھی سابق وزیراعظم نے یہ نہیں کہا کہ ملک کے تین حصے ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دشمن کے عزائم بتائے تھے۔

صحافی سمیع ابراہیم نے خاتون اینکر نبیحہ اعجاز کو جھاڑ پلانے والے انداز میں کہا کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہیں کیونکہ میڈیا کو موجودہ حکومت کی جانب سے اشتہارات دیئے گئے ہیں اس لیے آپ لوگ کل سے بیٹھے اس بیان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

سمیع ابراہیم نے کہا کہ عمران خان نے دراصل یہ کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ باز نہ آئی اور لوگوں کو انتخابات کے ذریعے اپنی حکومت منتخب کرنے کا موقع نہ ملا تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ دشمن کے منصوبے کامیاب ہو جائیں گے اور جوہری اثاثوں پر بھی قبضے کا خدشہ ہے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یہ چھوٹی چھوٹی پھلجھڑیاں اس لیے بٹھائ ہیں چینلوں پر کا اپنا دماغ استعمال کریں ان کے پیچھے بیٹھے کتے انہی‏ بھو نکاتے ہیں
ورنہ ابھی اتنا برا وقت نہیں صحافت پر دنیا بھر میں کہ انہیں تعلیم نہ دی جا سکے