شعیب ملک اور ثانیہ نئے شو کی میزبانی کریں گے ،تمام افواہیں دم توڑ گئیں؟

sania-and-shoiab-malik-show-noww.jpg


پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک ٹی وی ٹاک شو کی مل کر میزبانی کریں گے۔

ٹاک شو کا نام "دی مرزا ملک شو" رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی آن لائن پلیٹ فارم "اردو فلکس آفیشل" پر نشر ہوگا۔

کھیلوں سے جڑے اس معروف جوڑے کے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔

چینل کی طرف سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر موجود ہے۔



پوسٹ میں لکھا ہے کہ "دی مرزا ملک شو" بہت جلد صرف اردو فلکس کے ناظرین دیکھ سکیں گے۔

پوسٹ شیئر ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس مقبول جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

جب کہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ "انسٹاگرام" پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ "بیٹے کے ساتھ گزرے یہ وہ لمحات ہیں جو مشکل ترین دنوں میں میرا ساتھ دیتے ہیں"۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
کیا یار اتنا بھی کیا ،،،تھلے ،،،لگنا ہوا ..ملک ،مرزا ، زیادہ بہتر نام تھا ویسے
?
 

insaf-seeker

Minister (2k+ posts)
iss dramay say tao behter tha keh tiktoker ki tarhan Malik kay marnay ki rumor spread ker detay... cheap publicity kay liye kis level per gir gaye yeh log
308177_3861082_updates.jpg
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
Negative Marketing:

کمپنی کی مشہوری کے لئے سالا کچھ بھی کرے گا​