شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد اب ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ وائرل

hania.jpg


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے قومی کرکٹر آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کا تشہیری فوٹوشوٹ وائرل ہوا تھا اور اب کرکٹر کا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ نیا فوٹوشوٹ بھی وائرل ہو رہا ہے۔

hania-amir.jpg


تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ہمراہ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس پر اداکارہ پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر عائشہ عمر پر یہ الزامات بھی لگائے گئے تھے کہ انہوں نے کرکٹر کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



تاہم اداکارہ عائشہ عمرن نے وضاحت دی تھی کہ ایسا کچھ نہیں اور وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔ تاہم اب کرکٹر کا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فیشن میگزین کے لیے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے، جس پر لوگ دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے دکھائی دیئے،

شعیب ملک اور ہانیہ عامر نے حال ہی میں فیشن میگزین 'ہیلو پاکستان' کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس کی تصاویر میگزین سمیت کرکٹر اور اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔



فوٹوشوٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر میں کرکٹر اور اداکارہ کو نئے ڈیزائن کے کپڑے زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے. میگزین نے دونوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میگزین کے جلد شائع ہونے والے شمارے میں دونوں کا انٹرویو ہوگا اور دونوں کی تصویر سرورق کی زینت بھی بنیں گی۔



اگرچہ فوٹوشوٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر میں ہانیہ عامر اور شعیب ملک کو مناسب انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس فوٹو شوٹ کی تصاویر پر کچھ صارفین نے تنقید کی تو کسی نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 
Last edited by a moderator: